لکھیم پور جانے کے لیے راہل گاندھی کے ساتھ پنجاب کے وزیراعلیٰ چرنجیت سنگھ چننی، چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل اور کانگریس ترجمان رندیپ سُرجے والا موجود تھے لیکن انہیں ایئر پورٹ پر روک لیا گیا۔
اتر پردیش حکومت کی جانب سے لکھیم پور کھیری جانے اور متاثرہ کسانوں اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت کے بعد راہل گاندھی اپنے کچھ ساتھی رہنماؤں کے ساتھ لکھنؤ ایئر پورٹ پہنچے تھے لیکن پولیس نے انہیں یہ کہتے ہوئے روک دیا کہ وہ اپنی ذاتی گاڑی میں نہیں بلکہ پولیس کی گاڑی میں لکھیم پور جائیں۔
پولیس کے اس عمل پر راہل گاندھی غصہ ہوگئے اور انہوں نے کہا کہ بھارت میں ایسا کوئی بھی قانون نہیں ہے جس میں یہ لکھا ہوکہ ایک شہری کو کس راستے سے اتر پردیش جانا ہے۔
پولیس نے راہل گاندھی سے اپیل کی کہ سکیورٹی کی بنیاد پر انہیں پولیس کی گاڑی میں ہی جانا چاہیے لیکن راہل بضد تھے کہ وہ اپنی ذاتی گاڑی میں ہی جائیں گے۔
ذاتی گاڑی میں جانے کی اجازت نہ ملنے کے بعد راہل گاندھی اپنے ساتھی رہنماؤں کے ساتھ ایئر پورٹ پر ہی زمین پر بیٹھ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: راہل اور پرینکا گاندھی کو ملی لکھیم پور جانے کی اجازت
اس دوران بڑی تعداد میں کانگریس کارکنان بھی لکھنؤ ایئر پورٹ پر موجود تھے۔