ETV Bharat / state

کیرالہ سے مزدور اسپیشل ٹرین کے ذریعے بارہ بنکی پہنچے

author img

By

Published : May 11, 2020, 4:05 PM IST

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں بیرون ریاست سے اسپیشل ٹرین کے ذریعے مزدوروں کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار کے روز مزدور کیرالہ سے خصوصی ٹرین کے ذریعے بارہ بنکی پہونچے، اب تک یہ مزدوروں کو لانے والی آٹھویں اسپیشل ٹرین ہے۔

مزدور اسپیشل ٹرین کے ذریعے بارہ بنکی پہنچے

حیران کن بات یہ ہے کیرالہ سے آئے کامگاروں نے ریلوے کے ذریعہ کرایہ لیے جانے کا اعتراف کیا ہے۔ ساتھ ہی وہ شمالی بھارت کی ریاستوں کے انتظامات سے مطمئن نظر نہیں آئے ہیں۔

بارہ بنکی میں اتوار کے روز تقریباً 1200 کامگاروں کو کیرالہ سے اسپیشل ٹرین بارہ بنکی پہونچی۔ یہ ٹرین جمعہ کی شب چلی تھی۔ دوپہر قریب 12 بجے یہ ٹرین بارہ بنکی پہونچی۔

اس ٹرین میں ریاست اتر پردیش کے تمام اضلاع کے کامگار اسپیشل ٹرین میں سوار ہوکر آئے ہیں۔ ان کام گاروں کو روڈویز کی بسوں سے ریاست کے تمام اضلاع میں بھیجا جا رہا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ویسے تو بارہ بنکی گزشتہ جمعرات سے روز ایک دو ٹرین آ رہی ہیں، لیکن کسی بھی ٹرین کی سواریوں نے کرایہ وصولنے کی بات نہیں کی ہے۔

لیکن کیرالہ سے اتوار کو پہونچی مزدور اسپیشل ٹرین میں کامگاروں سے کرایہ لیے جانے کی بات سامنے آئی ہے۔ تمام مسافروں نے اعتراف کیا ہے کہ ان سے 960 روپیہ کرایا وصولہ گیا ہے۔

یہی نہیں مسافروں نے شمالی بھارت کی ریاستوں میں بدنظمی کا بھی اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کیرالہ، تمل ناڈو میں انہیں بہترین کھانا پینا دیا گیا، لیکن بعد میں انہیں کھانا تک نہیں ملا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.