ETV Bharat / state

جھانسی: بھوکے پیٹ بسوں کا انتظار کر رہے ہیں مزدور، کہا ہمیں پیدل جانے دیں

اترپردیش کے ضلع جھانسی میں مزدوروں کو بسوں کے ذریعہ لانے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ اس عرصے کے دوران انتظامی بے حسی کی وجہ سے مزدوروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

laborers are waiting for buses to go to home in jhansi uttar pradesh
بھوکے پیٹ بسوں کا انتظار کر رہے ہیں مزدور، کہا ہمیں پیدل جانے دیں
author img

By

Published : May 4, 2020, 12:33 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع جھانسی میں انتظامی بے حسی کی وجہ سے مزدوروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جھانسی کے بھوجلہ منڈی کمپلیکس میں مدھیہ پردیش سے آنے والے مزدوروں کو اترپردیش کے مختلف اضلاع میں بسوں کے ذریعہ روانہ کیا جا رہا ہے۔ یہاں موجود لوگوں سے بات کر ان کی پریشانیوں کے بارے میں معلومات حاصل کی گئیں۔

laborers are waiting for buses to go to home in jhansi uttar pradesh
بھوکے پیٹ بسوں کا انتظار کر رہے ہیں مزدور، کہا ہمیں پیدل جانے دیں

مدھیہ پردیش کے ہردہ سے لائے گئے عمران نے بتایا کہ وزیر اعلی نے مزدوروں کو گھر واپس لانے کے لیے بسوں کا انتظام کیا ہے۔ انہیں مدھیہ پردیش سے بس کے ذریعہ جھانسی لایا گیا ہے۔ اب اترپردیش سے بس کے ذریعے مظفر نگر جانا ہے۔ یہاں دھوپ میں لائن لگانی پڑ رہی ہے۔ یہاں تک کہ کسی نے کھانے پینے کا بھی انتظام نہیں کیا ہے۔ کوئی بھی مسئلہ سننے کو تیار نہیں ہے۔

مدھیہ پردیش کے ہی ہردہ سے چل کر مظفر نگر جا رہے ارون شرما نے بتایا کہ وہ صبح سے ہی بس کا انتظار کر رہے ہیں۔ اگر بس کا بندوبست کرنے میں کوئی پریشانی ہو تو ہمیں اور میرے ساتھیوں کو بائی پاس تک پہنچا دیا جائے۔ ہم سب لوگ پیدل اپنے گھر چلے جائیں گے۔ سنجیو کمار، سمت کمار اور دیگر نے بھی انتظامی بے حسی پر ایسے ہی الزامات عائد کیے ہیں اور کہا ہے کہ یہاں تک کہ کھانے پینے کا کوئی بندوبست نہیں ہے۔

دوسری جانب بھوجلہ منڈی میں کیٹرنگ سسٹم کا انچارج سماجی کارکن ڈاکٹر نیتی شاستری کو بنایا گیا ہے۔ ڈاکٹر نیتی شاستری نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ تمام لوگوں کے نام، پتے اور فون نمبرز کو نوٹ کرتے ہوئے انہیں بسوں میں بٹھایا جا رہا ہے، جہاں انہیں جانا ہے۔ یہاں پر تمام لوگوں کے لیے کھانے کا ایک نظام موجود ہے اور تمام افسران مسلسل انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.