خاندانی ذرائع نے بتایا کہ لہورے چروا گاؤں سے تعلق رکھنے والا ننکا (22) ممبئی میں رہ کر مزدوری کرتا تھا۔ وہ ممبئی سے پیدل چل کر 11 مئی کو گھر پہنچا تھا۔ باہر سے آنے کی وجہ سے وہ گھر نہ جاکر گاؤں کے باہر ایک مندر کے نزدیک رک گیا تھا۔ 14 مئی کو کھانسی، زکام اور بخار سے متاثر ہونے پر اسے ضلع اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا تھا۔ جہاں اس کی تھرمل اسکریننگ کی گئی اور واپس بھیج دیا گیا۔ جمعہ کو وہ تکلیف میں اضافہ ہونے پر دوا لینے اسپتال گیا تھا جہاں اس کی موت ہو گئی۔
کوشامبی: ممبئی سے پیدل گھر واپس لوٹنے والے مزدور کی موت
ریاست اترپردیش کے ضلع کوشامبی کے چائل تحصیل علاقے کے لہورے چروا گاؤں، مہاراشٹرا سے چل کر پیدل سفر طے کر کے پہنچنے والے مہاجرمزدور کی آج موت ہو گئی۔