خواجہ معین الدین چشتی لینگویج یونیوسٹی لکھنؤ میں آج فرانس کے سفارتخانہ کے نمائندہ میری لائن لیڈن نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر انیل کمار شکلا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر یونیورسٹی میں شروع ہونے والے تعلیمی سیشن میں جرمن فرانسیسی، کورین اور جاپانی زبان کی تعلیم و تعلم کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
خواجہ معین الدین چشتی لنگویج یونیورسٹی میں جرمن، فرانسییسی اور جاپانی زبان کی تعلیم کا آغاز جرمن زبان کے حوالے سے جرمنی سفارت خانے سے پہلے ہی لیٹر موصول ہو چکا ہے جس میں سفارتخانے نے یونیورسٹی کو ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شکلا اور فرانس سفارتخانے کی نمائندہ میری لائن لیڈن کے مابین یونیورسٹی میں فرانسیسی زبان کی تعلیم و تعلم کے حوالے سے گفتگو ہوئی ساتھ ہی فرانسیسی زبان کے اساتذہ کی فراہمی و طلباء و طالبات کو فرانسیسی زبان سے وابستگی اور اس سے روزگار کے مواقع کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ جس میں فرانسیسی سفارتخانے کی نمائندہ نے ہر ممکن مدد دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس دوران یونیورسٹی میں پروفیسر تنویر خدیجہ ڈاکٹر تنو ڈینگ ڈاکٹر پرینکا سوریہ وانشی موجود رہیں۔