لکھنؤ: ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے خواجہ معین الدین چشتی لینگویج یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر این بی سنگھ نے کہا کہ ہم نے کامل اور فاضل ڈگری کو یونیورسٹی سے منظور ری دینے کے لیے کئی امور پر تبادل خیال کیا ہے۔ اتر پردیش حکومت سے بھی ایک خط آیا تھا جس کا جواب بھی بھیج دیا گیا تھا۔ اس کے بعد وزرا کی ایک میٹنگ منعقد ہونی تھی جو نہیں ہو سکی لیکن ہم تب سے انتظار کر رہے ہیں کہ بورڈ کی جانب سے خط و خطابت کا سلسلہ شروع ہو اور کامل اور فاضل کی ڈگری کو منظوری دی جاسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی ایکٹ میں شق (خا )میں یہ مراعات حاصل ہے کہ اقلیتی اداروں کے ڈگری کو منظوری دی جا سکتی ہے اس کے تحت ہم مدرسہ تعلیمی بورڈ کی کامل اور فاضل ڈگری کو بی ہے۔ایم اے کے مساوی منظوری دے سکتے ہیں۔ان کو معیاری تعلیم بھی فراہم کی جائے گی۔ اس سلسلے میں اگر مدرسہ بورڈ فعال ہو اور اس کے افسران یونیورسٹی سے رابطے میں رہیں تو یہ کام جلدی کیا جا سکتا ہے لیکن مدرسہ بورڈ کی جانب سے سستی اور کسی بھی قسم کا رابطہ نہ کرنا تشویش ناک ہے۔
واضح رہے کہ مدرسہ تعلیمی بورڈ کے چیئرمین نے کئی بار اس بات پر زور دے کر کہا کہ کامل اور فاضل کی ڈگری کو یونیورسٹی سے منظوری دینے کے لیے ہم کوشاں ہیں لیکن ان کے دعوے ہی رہے۔ اب تک اس جانب کوئی پیش رفت نہیں کیا۔ اب تک یہی قیاس لگایا جارہا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ ہی منظوری نہیں دینا چاہتی ہوگی ۔
یہ بھی پڑھیں: اردو ٹیچرس ویلفیئر ایسوسی ایش کی جانب سے میرٹھ میں فروغ اردو سیمینار کا انعقاد
لیکن یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے اس پر زور دے کر کہا کہ ہم اس انتظار میں ہیں کہ اس سلسلےمیں مدرسہ بورڈ اقدامات کرے لیکن بورڈ کی یونیورسٹی سے رابطہ کرنا بھی مناسب نہیں سمجھا ہے۔