نوئیڈا: بھارتیہ جنتا پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان کی جانب سے آج نوئیڈا میں کسان سمان ریلی Kisan Samman Yatraکا اہتمام کیا گیا اس دوران بی جے پی کے رہنماؤں نے کسانوں کے حمایت میں نعرے بھی لگائے۔
وہیں دوسری جانب نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف اپنے مختلف مطالبات کو لے کر گزشتہ 3 ماہ سے 81 گاؤں کے کسان احتجاج کررہے ہیں۔ لیکن بھارتیہ کسان مورچہ اب تک ان کی حمایت میں نہیں آئی ہے تاہم اترپردیش اسمبلی انتتخابات کو لے کر آج نوئیڈا میں کسان سمان ریلی کا اہتمام کیا ہے۔
اس موقع پر بی جے پی کسان مورچہ کے ضلع صدر اوم ویر اوانہ نے بتایا کہ یہ ریلی کسانوں کے سمان میں نوئیڈا اسٹیڈیم سیکٹر 21A کے گیٹ نمبر 4 سے نکالی گئی ہے اور ہوشیار پور سے ہوتے ہوئے مورنا بس ڈپو کے قریب واقع مورنا گاؤں پر اختتام ہوگی۔
مزید پڑھیں:
اس موقع پر سنیل شرما، برج پال چوہان، اندرراج کھٹانہ، روی یادو، چرن سنگھ، پپو، مکتانند، گھنشیام یادو کے علاوہ بی جے پی کے دیگر رہنما موجود تھے.