ETV Bharat / state

مہنگائی کے خلاف کسان ایکتا سنگھ کا احتجاج

کسان ایکتا سنگھ کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت نے خریف کی فصلوں کے لئے کم سے کم امدادی قیمت میں جزوی طور پر اضافہ کیا ہے۔ حکومت ہند نے دھان کی امدادی قیمت میں صرف 72 پیسے فی کلو اضافہ کیا ہے۔ ساتھ ہی وقت پر گنے کی فصل کی عدم ادائیگی کے سبب کسان دکھی اور ناراض ہیں۔

author img

By

Published : Jun 15, 2021, 7:36 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں کسان ایکتا سنگھ گوتم بودھ نگر نے سٹی مجسٹریٹ کے دفتر کا گھیراؤ کرتے ہوئے پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں ہوئے بے تحاشہ اضافے ، خریف کی فصلوں کے لئے کم سے کم سپورٹ قیمت میں معمولی اضافے اور گنے کی بروقت ادائیگی نہ کئے جانے کے خلاف احتجاج کیا۔

اس سلسلے میں تنظیم کے عہدیداروں اور کارکنوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے نام سٹی مجسٹریٹ کو میمورنڈم پیش کیا اور اس پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔ تنظیم کے ریاستی ترجمان للت اوانا اور ضلعی میڈیا انچارج راجندر چوہان نے اس بارے میں معلومات دی۔

مہنگائی کے خلاف کسان ایکتا سنگھ کا احتجاج

واضح رہے کہ ملک میں ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں زبردست اور غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ کئی شہروں میں ایندھن کی قیمتیں 100 روپے کو عبور کر چکی ہیں۔ اسی کے خلاف کسان ایکتا سنگھ نے آج قومی صدر سورن پردھان کی سربراہی میں سٹی مجسٹریٹ کو ایک میمورنڈم دیا

کسان ایکتا سنگھ کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت نے خریف کی فصلوں کے لئے کم سے کم امدادی قیمت میں جزوی طور پر اضافہ کیا ہے۔ حکومت ہند نے دھان کی امدادی قیمت میں صرف 72 پیسے فی کلو اضافہ کیا ہے۔ ساتھ ہی وقت پر گنے کی فصل کی عدم ادائیگی کے سبب کسان دکھی اور ناراض ہیں۔

تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیزل کی قیمت کو زیادہ سے زیادہ 70 روپے فی لیٹر تک کیا جائے۔ خریف فصلوں کی امدادی قیمت میں بھی اضافہ کیا جائے۔ حکومت کو چاہئے کہ دھان کی قیمت کو کم سے کم 2400 روپے فی کوئنٹل تک بڑھایا جائے۔ نیز گنے کے بقایا جات کو 14 دن کے اندر ادا کیا جائے۔ اگر حکومت تنظیم کے مطالبات پر عمل درآمد نہیں کرے گی تو ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.