ETV Bharat / state

سہارنپور: ضعیف شخص کی موت کے بعد اسپتال پر بدانتظامی کا الزام

کورونا وبا کے دوران یوگی حکومت مریضوں کو بہتر علاج اور سہولیات کی فراہمی کے بلندبانگ دعوے تو کرتی ہے لیکن زمینی سطح پر حالات بالکل برعکس ہیں۔

Kin complaint against saharanpur hospital for old man death
سہارنپور: ضعیف شخص کی موت کے بعد اسپتال پر بدانتظامی کا الزام
author img

By

Published : Jul 28, 2020, 5:57 AM IST

سہارنپور کے ضلع اسپتال میں مبینہ طور پر بدانتظامی کی وجہ سے ایک ضعیف شخص کی موت ہوگئی جبکہ اس واقعہ نے ریاست میں علاج سے متعلق حکومت کے دعوؤں کی پول کھول کر رکھ دی ہے۔

سہارنپور: ضعیف شخص کی موت کے بعد اسپتال پر بدانتظامی کا الزام

ایمرجنسی علاج کےلیے اسپتال پہنچے ایک بزرگ شخص کو ایمرجنسی وارڈ تو دور کی بات ہے انہیں اسٹریچر بھی نصیب نہیں ہوئی جس کی وجہ سے ان کا اسپتال کے احاطہ میں ہی انتقال ہوگیا۔

ضعیف شخص کی لاش کے قریب اس کی عمررسیدہ اہلیہ گھنٹوں بارش میں بھیگتی رہی لیکن اسپتال کے کسی اسٹاف نے اس کی جانب توجہ دینا ضروری نہیں سمجھا۔

کئی گھنٹوں بعد وہاں سے گذر رہے دو نوجوانوں نے لاش کو اٹھاکر رین بسیرے میں رکھا۔ اس سلسلے میں جب چیف میڈیکل آفیسر سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ضعیف شخص کو مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا جبکہ ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹرز نے معائنہ کے بعد اسے مردہ قرار دیا۔ انہوں نے بدانتظامی کی شکایت کی تردید کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.