ETV Bharat / state

Khankah Aaliya Niyazia Urs : حضرت عابد میاں نیازی کا 19 ویں عرس مبارک اختتام پذیر

بریلی میں تصوف سلسلہ کی خانقاہ ”خانقاہِ عالیہ نیازیہ“ Khankah Aaliya Niyazia Urs میں قطبِ عالم حضرت شاہ نیاز صاحب قبلہ کے تیسرے جاں نشین حضرت امام الصالقین عرف حضرت عزیز میاں صاحب کے صاحب زادے و خلیفہ حضرت عابد میاں صاحب نیازی کا 19 ویں عرس مبارک اپنی قدیمی روایت اور ادب کے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔

حضرت عابد میاں نیازی کا 19 ویں عرس مبارک اختتام پذیر
author img

By

Published : Dec 30, 2021, 4:51 PM IST

عرس کا آغاز بعد نماز فجر قرآن خوانی و دعائے خیر کے ساتھ ہوا۔ جس میں مدرسہ کے طلبہ اور مریدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس کے بعد میلاد النبی Milad Un Nabi صلی تعالیٰ علیہ وسلم کا آغاز ہوا۔ یہ سلسلہ بعد نماز ظہربھی جاری رہا۔

نماز عصر، سجادہ نشین حضرت شاہ مہندی میاں سرکار کی سرپرستی میں خانقاہ نیازیہ Khankah Aaliya Niyazia میں محفل سماع کا انعقاد کیا گیا اور رسم قل ادا کی گئی۔ اجتماعی طور پر، ملک و ملت کی ترقی، امن، بھائی چارے اور موذی مہلک بیماری کورونا وائرس کے مختلف ویری اینٹ سے محفوظ رہنے کی دعا کی گئی۔ بعد نماز مغرب،خانقاہ کے مزارات پر چادر پوشی کی گئی۔

بتادیں کہ حضرت عابد میاں صاحب صوفی شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے وقت کے عالم دین بھی تھے۔ آپ کے کلام اردو، عربی، فارسی سمیت مختلف زبانوں میں بھی موجود ہیں۔ جو بھارت اور بیرون ممالک میں، جس میں پاکستان، برطانیہ و دیگر ممالک میں آج بھی ہزاروں مرید اُن کے کلام پڑھے ہیں۔

عرس میں خاندانِ نیازیہ کے صاحب زادگان کے ساتھ کثیر تعداد میں عقیدت مند، مرید اور زائرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ قل کی رسم کے بعد تمام عقیدت مندوں کو تبرک تقسیم کیا گیا۔ جس میں خصوصی طور پر خاندانِ نیازی کے خانقاہ کے مینیجر شبو میاں نیازی، ڈاکٹر کمال میاں نیازی، زاہد میاں نیازی، عباس میاں نیازی، قاسم میاں نیازی، راضی میاں نیازی، جامعی میاں نیازی، حمزہ میاں نیازی، قائم میاں نیازی، جان میاں نیازی وغیرہ نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.