ڈی ایم دفتر پہنچی خواتین کو کافی دیر کے بعد راشن کٹ دی گئیں۔
خانہ بدوش خواتین بنکی ٹاؤن علاقے میں رہتی ہیں۔ یہ تمام خواتین اپنے محلے کا نام بھی ٹھیک سے نہیں بتا پا رہی تھیں۔
تمام خواتین کو ضلع مجسٹریٹ کا دفتر بھی پتہ نہیں تھا۔لوگوں سے ضلع مجسٹریٹ کا پتہ پوچھتے ہوئے یہ خواتین کسی طرح ڈی ایم آفس پہنچی تو انہیں اے ڈی ایم آفس بھیج دیا گیا۔
وہاں بھی ان کی بات نہیں بنی تو انہیں کلکٹریٹ کے احاطے میں ہی روکے رکھا گیا، کافی دیر بعد وہاں موجود زراعت تحفظ افسر پریتی کرن کو ان کی فکر ہوئی اور انہوں نے ان سے بات کی اور ان کے لیے راشن کٹ منگوا کر انہیں تقسیم کیا۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ راشن کٹ دینے کے ساتھ کوشش کی جائے گی کہ ان کا راشن کارڈ بھی جاری کروا دیا جائے۔