ETV Bharat / state

صدیق کپن کے بہتر علاج کے لیے کیرالہ کے وزیر اعلیٰ نے خط لکھا

کیرالہ کے صحافی صدیق کپن متھرا کی جیل میں بند ہیں۔ ان پر یو اے پی اے کی دفعہ نافذ ہے۔ حالانکہ اس وقت ان کی طبیعت ناساز ہے اور وہ کووڈ۔19 سے بھی متاثر ہیں۔ کیرالہ کے وزیر اعلی پنرائی وجین نے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے صدیق کپن کے بہتر علاج کے لیے ایک خط لکھ کر گزارش کی ہے۔

siddique kappan
صدیق کپن
author img

By

Published : Apr 27, 2021, 9:13 AM IST

وہیں انڈین نیشنل لیگ کے قومی صدر محمد سلیمان نے بھی صحافی صدیق کپن کا بہتر علاج کیے جانے کا وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے مطالبہ کیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

محمد سلیمان نے اس دوران بتایا کہ متھرا میں عصمت دری اور قتل کے ایک سانحہ کو کوریج کرنے کے لئے صحافی صدیق کپن اپنے چار ساتھیوں کے ساتھ دہلی سے متھرا جارہے تھے، تبھی انہیں راستے میں گرفتار کر لیا گیا۔

ان پر الزام ہے کہ ان کے متھرا پہنچنے سے وہاں کے حالات کشیدہ ہو جاتے۔ جس کے بعد ان پر یو اے پی اے کی دفعہ نافذ کرکے انہیں متھرا جیل میں بند کر دیا گیا تھا۔ ان کے ساتھ جو لوگ تھے ان کا تعلق پی ایف آئی پاپولر فرنٹ آف انڈیا سے بتایا جارہا ہے۔

صدیق کپن کئی امراض کے ساتھ ساتھ ڈائیوبٹیس کے مریض ہیں، اور کچھ وقت سے علیل چل رہے ہیں ان دنوں وہ کووڈ 19 سے بھی متاثر ہیں، طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے انہیں متھرا کے کے وی ایم ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے، جہاں ایک صحافی کے ساتھ انسانی حقوق کی پامالی بھی نظر آئی ہے۔

جسے کیرالہ کے وزیراعلی پنرائی وجین نے اپنے خط میں ذکر کیا ہے کہ انہیں ہسپتال کے بیڈ پر زنجیر سے باندھ کر رکھا گیا۔ صدیق کپن کو بہتر علاج کی ضرورت ہے کیونکہ وہ کئی امراض میں پہلے سے مبتلا ہیں اور ان دنوں وہ کووڈ۔ 19سے بھی متاثر ہیں انہیں کسی سپر اسپیشلٹی ہاسپٹل میں علاج کے لیے داخل کرایا جائے۔

kerala cm wrote a letter to cm yogi for better treatment of siddique kappan
خط

انڈین نیشنل لیگ کے قومی صدر محمد سلیمان نے بھی اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے گزارش کی ہے کہ ایک صحافی کو اس طرح سے زنجیر سے ہسپتال کے بیڈ پر باندھ کر رکھنا سراسر انسانی حقوق کی پامالی ہے۔ انہیں علاج کے لئے بہتر سہولیات مہیا کرائی جائے اور کسی سپر اسپیشلٹی ہاسپٹل میں داخل کرایا جائے جو متھرا ضلع میں نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:

مفت آکسیجن فراہم کرانے والا شاہنواز شیخ، تاریکی میں امید کی کرن

وہیں کیرالہ کی ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے بھی کیرالہ کے وزیر اعلی اور اترپردیش کے وزیر اعلی سے ایک صحافی کے ساتھ جس طرح سے غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے اس کی سخت مذمت کی ہے۔ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے کیرالا کے وزیر اعلی پینرائی وجین سے صدیق کپن کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.