ETV Bharat / state

کانپور شہر قاضی نے چین کے سامان کی بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی - اترپردیش نیوز

شہر قاضی کانپور آج ایک وفد کے ساتھ کلکٹریٹ پہنچے، جہاں ڈی ایم کی معرفت وزیراعظم کے نام ایک میمورنڈم سونپا۔ جس میں انہوں نے بتایا کہ ملک کے سبھی مسلمان چین کے خلاف بھارت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اور وہ چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کے حامی ہیں۔

شہر قاضی نے جین کے سامان کی بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی

author img

By

Published : Jun 22, 2020, 7:44 PM IST

شہر قاضی کانپور عالم رضا خان نوری اپنےایک وفد کے ساتھ ضلع مجسٹریٹ آفس کلیکٹریٹ پہنچے، جہاں انہوں نے ضلع مجسٹریٹ کی معرفت وزیر اعظم کے نام میمورنڈم سونپا۔

دیکھیں ویڈیو

جس میں شہر قاضی نے وزیراعظم کو یہ یقین دلایا کہ چین کے خلاف بھارت کا مسلمان آپ کے ساتھ ہیں۔ ساتھ ہی چین کے بنے سامان کا بائیکاٹ کرنے کی مسلمانوں سے اپیل کرنے کا بھی یقین دلایا ہے۔

شہر قا ضی عالم رضا خان نوری نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے یہ بھی گزارش کی ہے کہ جن لوگوں نے چینی سامان پہلے سے خرید رکھا ہے، یا خرید چکے ہیں وہ لوگ اپنے سامان کو ضائع نہ کریں کیونکہ اس میں ان کا پیسہ لگا ہے۔

کانپور شہر میں بڑی تعداد میں چین کا سامان بازاروں میں بکتا ہے، جس سے بڑی تعداد میں لوگوں نے پہلے سے ہی سے خرید رکھا ہے، جب چینی سامان کے بائیکاٹ کرنے کی بات سامنے آئی تبھی شہر قاضی نے چینی سامان جو پہلے سے خریدے جا چکے ہیں یا استعمال میں ہیں اسے ضائع نہ کرنے کی ہدایت دے دی جس سے عوام کو اطمینان ہوگیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.