ETV Bharat / state

کانپور: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف زبردست احتجاج - پٹرول اور ڈیزل کی قیمت

مسلسل 15 دنوں سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف کانپور میں کانگریس کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

protest
protest
author img

By

Published : Jun 28, 2020, 2:00 PM IST

ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پر زبردست احتجاج کیا گیا، عوام کی ناراضگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ دوران احتجاج موٹر سائیکل کو نہر میں اتار کر حکومت کے خلاف جم کر کی نعرے بازی کی گئی۔

پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج، ویڈیو

پچھلے پندرہ دنوں سے لگاتار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے عوام میں اب برداشت کی قوت جواب دے رہی ہے اور بڑھتی قیمتوں کے خلاف ملک کے تقریباً ہر شہر میں مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔

کانپور میں کانگریس پارٹی کے کارکنان نے مظاہرے کا نیا طریقہ اختیار کیا اور موٹر سائیکل کو ایک نہر میں پھینک سواریوں کی جل سمادھی کا نعرہ دیا گیا۔

احتجاج میں شریک ایک کانگریس کارکن نے بتایا کہ میں اپنی موٹر سائیکل کی جل سمادھی دے رہا ہوں، انہوں نے کہا کہ ایسا اس لیے کر رہا ہوں کہ شاید ھکومت کی منشا یہ ہے کہ عام آدمی موٹر سائیکل نہ چلا سکے وہ پیدل چلے ۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 'انٹرنیشنل مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمت میں کمی ہو رہی ہے لیکن اس کے برعکس بھارتی حکومت متواتر ڈیزل اور پٹرول کی قیمت میں کمی کرنے کے بجائے اس میں اضافہ کرتی جا رہی ہے ایسی صورت میں ہمارے پاس اس موٹر سائیکل کی جل سمادھی دینے کے علاوہ اور کوئی طریقہ نہیں ہے۔

کانگریس کارکنان نے کہا کہ 'ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل کی بڑھی ہوئی قیمتوں کو واپس لے۔

واضح رہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے کانپور میں آئے دن مظاہرے ہو رہے ہیں لیکن ابھی تک حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.