ETV Bharat / state

Kanpur Police Arrest Doctor Among Three : ڈاکٹر سمیت تین اعلیٰ تعلیم یافتہ جعلی نوٹوں کے دھندے میں گرفتار - ڈاکٹر سمیت تین اعلی تعلیم یافتہ افراد کو جعلی نوٹ

کانپور کی پولیس نے اعلی تعلیم یافتہ افراد کو جعلی نوٹ بنانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد کے پاس سے جعلی کرنسی برآمد کئے گئے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار افراد پی ایچ ڈی، بی ٹیک اور گریجویٹ ہیں۔

ڈاکٹر سمیت تین اعلیٰ تعلیم یافتہ جعلی نوٹوں کے دھندے میں گرفتار

author img

By

Published : Feb 22, 2023, 6:44 PM IST

کانپور:اترپردیش کے کانپور کی پولیس نے ڈاکٹر سمیت تین اعلی تعلیم یافتہ افراد کو جعلی نوٹ بنانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ گرفتار افراد کے پاس سے جعلی کرنسی برآمد کئے گئے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار افراد پی ایچ ڈی، بی ٹیک اور گریجویٹ ہیں۔ وہ جعلی کرنسی کا دھندہ کرتے تھے۔ پورے معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتار عمل میں آ سکتی ہے۔

کانپور پولیس کی کرائم برانچ اور اور سواٹ ٹیم نے مل کر ایک ایسے گروہ کو پکڑ کر پردہ فاش کیا ہے جو جعلی نوٹ بنانے اور اس کا دھندہ کر رہا تھا ۔ پولیس نے جس جعلی نوٹ بنانے والے گروہ کا پردہ فاش کیا اس گروہ کے تینوں لوگ پی ایچ ڈی، بی ٹیک اور گریجویٹ ہیں۔

گروہ کا ایک اہم ملزم کانپور کا اور دو ملزم فیروزآباد کے ہیں۔ فیروزآباد سے پکڑے گئے کنور انوج کمار عرف چھوٹو اور سوربھ سنگھ جعلی نوٹ بنانے کی مشین لگائے ہوئے تھے جو نوٹ بنا کر کانپور میں اپنے ساتھی ویمل کمار چوہان کو سپلائی کرتے تھے۔ ویمل چوہان کا کام کانپور کے مارکیٹ میں نوٹ کو کھپانا تھا۔

کانپور پولیس نے سب سے پہلے ویمل کمار کو جعلی نوٹوں کے ساتھ گرفتار کیا۔ اس سے پوچھ گچھ کے دوران پتہ چلا کہ فیروزآباد کے رہنے والے دو اور لوگ اس دھندے میں ملوث ہیں۔ معاملے کی تحقیق کر رہی پولیس ٹیم نے فیروزآباد پہنچ کر انوج کمار اور سوربھ سنگھ کو بھی گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:Alleged Encounter in Jaunpur: پولیس مڈھ بھیڑمیں دو شاطر لٹیرے گرفتار

موقع پر بڑی تعداد میں جعلی نوٹ اور جعلی نوٹ بنانے میں استعمال ہونے والے کاغذ، سیاہی، پرنٹر وغیرہ برآمد کئے گئے۔ پولیس نے اس گروہ کے پاس سے گیارہ لاکھ 59 ہزار پچاس روپے کے جعلی نوٹ برآمد کئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.