ETV Bharat / state

کانپور: مسجد کی زمین پر شرپسندوں کا قبضہ، پولیس کا رویہ غیرمنصفانہ

author img

By

Published : Oct 2, 2021, 11:07 AM IST

کانپور کی مسجد ارقم کی زمین پر علاقائی کارپوریٹر کی جانب سے ناجائز قبضہ کر نے اور اس کے بعد وقف بورڈ کی جانب سے ناجائز قبضہ ہٹوانے اور اینٹی زمین مافیا ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کی ہدایت کے باوجود بھی کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے۔ جس سے پولیس کا غیر منصفانہ رویہ منظرِعام پر آیا ہے۔

پولیس کا رویہ غیرمنصفانہ
پولیس کا رویہ غیرمنصفانہ

ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں واقع مسجد ارقم کی350 اسکوائر میٹر زمین پر علاقائی کارپوریٹر کی جانب سے ناجائز قبضہ کرکے اس پر شیولنگ نصب کرنے کے معاملہ میں جمعیۃ العلماء کے ریاستی نائب صدر مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے پولیس اور انتظامیہ کی سرد مہری کو لیکر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے-

مسجد کی زمین پر شرپسندوں کا قبضہ
مسجد کی زمین پر شرپسندوں کا قبضہ

انہوں نے کانپور کے گھاٹم پور علاقہ میں حمیرپر پور روڈ پر واقع مسجد دار ارقم کی 350 اسکوائر میٹر زمین پر علاقائی کارپوریٹر کی جانب سے ناجائز قبضہ کرکے اس پر شیولنگ نصب کرنے کے معاملہ میں پولیس اور انتظامیہ کی سرد مہری کو لیکر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مسجد کی زمین پر شرپسندوں کا قبضہ
مسجد کی زمین پر شرپسندوں کا قبضہ

سنی سینٹرل وقف بورڈ کی جانب سے ضلع انتظامیہ کانپور کو ایک نوٹس بھی جاری کر کے زمین کو خالی کرانے اور قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کی اپیل کی ہے لیکن ابھی تک کوئی کاروائی نہ ہونے پر جمیعت علماء ہند کے نائب صدر نے عدالت کا رخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پولیس کا رویہ غیرمنصفانہ

مولانا نے کہا کہ مسجد کی زمین کے تمام قانونی دستاویزات دکھانے کے باوجود پولیس کی جانب سے ملزمین کے تئیں پردہ پوشی انتہائی تعجب خیز ہے۔ اب جبکہ وقف بورڈ کے چیئرمین اور لیگل افسر کی جانب سے کانپور کے ضلع مجسٹریٹ اور وقف بورڈ کے ایڈیشنل سروے کمشنر کے نام ناجائز قبضہ ہٹانے اورقصورواروں کے خلاف ’اینٹی -زمین مافیاایکٹ‘ کے تحت سنگین دفعات میں کارروائی کرنے کی نوٹس بھی آچکی ہے اس کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔

مولانا عبداللہ نے بتلایا کہ وقف کی املاک پر ناجائز طور پرقبضہ کرنا سنگین جرم کے ضمرے میں شمار کیا جاتا ہے، اس کے باوجود اصل ملزمین کو گرفتار کرنے کی بجائے مسجد کے ذمہ داران کو ہی اب تک ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔

مولانا نے کہا کہ موجودہ حکومت دیگر معاملات کے ساتھ لاء اینڈ آرڈر میں بھی پوری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

ریاست اور شہر میں شہ زوروں،شرپسند وں اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو سرکاری سرپرستی حاصل ہورہی ہے جبکہ عام شہری انصاف کے حصول کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

مولانا عبداللہ قاسمی نے بتلایا کہ شہری جمعیۃ علماء اس معاملہ کو لیکر عدالت جانے کی تیاری کر چکی ہے،جس کے لئے وکلاء کا پینل تیار ہے، عدالت کے ذریعہ ناجائز قبضہ کے قصورواروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:مسجد کی زمین پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

مقامی باشندے اور مسجد انتظامیہ نے کئی بار پولیس اور انتظامیہ سے ملنے کی کوشش کی اور حالات سے واقف کرایا مگر افسران کا صرف ایک ہی جواب ہے کہ آپ لوگ ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں، جبکہ اصل میں قبضہ کرنے والے افارد کی وجہ سے جو ماحول خراب ہو رہا ہے اس پر پولیس کا رویہ غیر منصفانہ اور جانبدار نظر آ رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.