ETV Bharat / state

کانپور: 14 اگست رات 12 بجے ہی پرچم کشائی، 1947 سے روایت جاری - کانپور ای ٹی وی بھاری خبر

1947 میں جب ملک آزاد ہوا اور آزاد ی کی خبر ملتے ہی کانپور میں 14 اگست 1947 کو رات بارہ بجے ہی پرچم کشائی گئی۔ 1947 سے ہی یہ روایت چلی آرہی ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر 14 اگست رات 12 بجے ہی یہاں پرچم کشائی کی جاتی ہے۔

پرچم کشائی
پرچم کشائی
author img

By

Published : Aug 15, 2021, 7:51 AM IST

ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں 14 اگست کو رات کے بارہ بجتے ہی پرچم کشائی کی جاتی ہے۔ دراصل 14 اگست کی رات میں پرچم کشائی کی یہ روایت 1947 سے چلی آرہی ہے۔

1947 میں جب ملک کی آزادی کی خبر ملی تو سب سے پہلے کانپور میں 14 اگست کی رات کو ہی آزادی کا جشن مناتے ہوئے مسٹن روڈ پر پرچم کشائی کی گئی۔

پرچم کشائی

1947 میں آزادی کی خبر ملتے ہی 14 اگست رات 12 بجے کانپور میں آزاد بھارت کا پرچم لہرایا گیا۔

اس وقت سے لے کر آج تک یہ روایت چلی آرہی ہے۔ اس روایت کو اب کانگریس پارٹی نبھا رہی ہے۔

مسٹن روڈ کے درمیا ن والے مندر کے قریب واقع سبھاش چندر بوس کے مجسمہ پر یوم آزادی کا جشن منایا جاتا ہے اور پرچم کشائی کی جاتی ہے۔ پہلے اس تقریب میں مجاہدین آزادی شریک ہوتے تھے،جس کی وجہ سے لوگوں میں جوش و خروش ہوتا تھا ۔

واضح رہے کہ آزادی کے جدو جہد میں کانپور کے مجاہدین آزادی جیسے مولانا حسرت موہانی سمیت دیگر کئی علماء کرام کے علاوہ نانا روا جیسے لوگوں کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:یوم آزادی کے پیش نظر دہلی میں حفاظتی انتظامات سخت

لوگ مجاہدین آزادی کی زبانی آزادی سے جڑے آزادی کے واقعات کو سنتے تھے۔ لیکن مجاہدین آزادی کی موت کے بعد اب آزادی سے جڑے قصے اور کہانیاں تو نہیں سنائی جاتی ہیں۔ اب صرف حب الوطنی کے نغموں کو سنتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.