ETV Bharat / state

کانپور: اصلاح معاشرہ کانفرنس کا انعقاد

author img

By

Published : Nov 14, 2021, 10:21 PM IST

اصلاح معاشرہ کانفرنس میں شرکت کونے والے علمائے کرام نے کہا کہ اولادوں کی اصلاح کرنے کے لیے والدین کو سختی کے ساتھ باریک بینی سے تربیت کرنی چاہیے۔ بچوں کو شروعاتی دور سے ہی اسلام سکھائیں، اس پر شروع سے ہی پختگی سے عمل کرائیں اور خود بھی عمل کریں تب کہیں ایک اچھے معاشرہ کی تشکیل ہو سکتی ہے۔

اصلاح معاشرہ کانفرنس کا انعقاد
اصلاح معاشرہ کانفرنس کا انعقاد

خواتین کی اصلاح کے لیے اصلاح معاشرہ کے عنوان سے کانپور میں ایک کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا جس میں کثیر تعداد میں خواتین اور مرد نے شرکت کی۔

اصلاح معاشرہ کانفرنس کا انعقاد

اس موقع پر مراد آباد کے مفتی عبدالرحمن نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ ضرورت ہے کہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں جس طرح سے موبائل پر مشغول ہیں، والدین کو چاہیے کہ ان کی نقل و حرکت پر نگاہ رکھیں۔ برائی کا سب سے بڑا سبب موجودہ دور میں موبائل کا بیجا استعمال ہے۔

یہ بھی پڑھیں:الطاف معاملے میں قصوروار اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

والدین کو چاہیے اولادوں کی اصلاح کرنے میں سختی کے ساتھ اور باریک بینی سے اولاد کی تربیت کریں۔ بچوں کو شروعاتی دور سے ہی اسلام سکھائیں، اس پر شروع سے ہی پختگی سے عمل کرایں اور خود بھی عمل کریں تب کہیں ایک اچھے معاشرہ کی تشکیل ہو سکتی ہے۔

اسکول اور کالج میں پڑھنے والے مسلم لڑکے اور لڑکیاں غیر مسلم لڑکیوں اور لڑکوں سے قربت بڑھا رہے ہیں۔ اس قربت کے نتائج میں ناجائز رشتوں کے معاملے رونما ہو رہے ہیں۔ علمائے کرام اس بات کو لے کر بے حد فکر مند ہیں کہ مسلم نوجوان غیر مسلموں میں شادیاں کر رہے ہیں اور اسلام سے دور ہو رہے ہیں۔ انہیں کو روکنے کے لئے آج کانپور میں خواتین کے لیے اصلاح معاشرہ کانفرنس منعقد کی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.