ETV Bharat / state

Bar Association Election Cancel: کانپور بار ایسوسی ایشن الیکشن پولنگ کے دوران ہنگامہ، ایک وکیل کی موت - پولنگ کے دوران ہنگامہ آرائی میں وکیل کی موت

کانپور میں بار ایسوسی ایشن انتخابات Kanpur Bar Association Election کے لیے جاری پولنگ کے دوران ہنگامہ آرائی میں ایک وکیل کی موت ہوگئی جس کے بعد الیکشن رد کر دیا گیا۔

پولنگ کے دوران ہنگامہ، ایک وکیل کی موت
پولنگ کے دوران ہنگامہ، ایک وکیل کی موت
author img

By

Published : Dec 21, 2021, 5:11 PM IST

کانپور بار ایسوسی ایشن الیکشن بدعنوانی کی کوشش اور گڑبڑی کے سبب رد کر دیا گیا ہے۔ حالانکہ اس کے بعد وکیلوں کے ہنگامہ کے درمیان فائرنگ میں ایک وکیل موت ہوگئی ہے۔ Violence during Kanpur Bar Association Election Polling اس سلسلے میں کچھ لوگوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

اسیم ارون, کمشنر آف پولیس کانپور

کانپور میں بار ایسوسی ایشن Kanpur Bar Association انتخاب کے لیے جاری پولنگ کے دوران دھاندلی کو دیکھتے ہوئے انتخاب کروا رہی سینئر وکلاء کی تنظیم ایلڈرس کمیٹی نے پولنگ کا عمل رکوا دیا تھا۔ کچھ سدھار کے بعد ایلڈرس کمیٹی نے دوبارہ پولنگ شروع کرائی لیکن اس کے بعد بھی وکلاء کی جانب سے زبردستی بوگس ووٹنگ کرانے کی کوشش کی گئی جس کے بعد کمیٹی نے بار ایسوسی ایشن انتخاب رد کر دیا۔

واضح رہے کہ انتخابات کا اعلان ہوتے ہی وکیلوں نے ہنگامہ کرنا شروع کر دیا تھا۔ کچہری احاطے میں کچھ جگہوں پر وکلا نے توڑ پھوڑ بھی کی لیکن پولیس نے کسی طرح معاملے پر قابو پایا۔

اس دوران گوتم دت نامی وکیل اپنے ساتھیوں کے ساتھ کچہری گیٹ پر کھڑے تھے تبھی دوسرے گروہ کی جانب سے نعرے بازی ہونے لگی جس کے بعد فائرنگ میں گوتم دت گولی لگی اور ان کی موت ہوگئی۔

گوتم دت بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیگل سیل کے کانپور ڈویژن کے جوائنٹ کوآرڈینیٹر بھی تھے جس کی وجہ سے ان کا سیاسی قد بھی بڑا ہونے کی وجہ سے سیاسی جماعت کا بھی عمل دخل شروع ہو گیا ہے۔

وکیل گوتم دت کی موت کے بعد آج کانپور کچہری میں وکلاء کی ہڑتال ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے کچھ لوگوں کو گرفتار بھی کیا ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر کچھ لوگوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔

پولیس نے اپیل کی ہے کہ جو لوگ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھائی دے رہے ہیں وہ پولیس کی مدد کریں پولیس ان کی پہچان خفیہ رکھے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.