کانپور: ڈیولپمنت تھرو کنکٹی وٹی'یعنی رابطے سے ترقی کے عزم کے تحت اترپردیش کی معاشی راجدھانی کانپور ایک نیا سول انکلیو پانے کے لئے تیار ہے۔ کانپور ائیر پورٹ پر نئے سول انکلیو کا افتتاح 26مئی کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور مرکزی وزیر برائے شہری ہوابازی جیوتی رادتیہ سندھیا کریں گے۔یوگی اور سندھیا مین پوری میں آنجہانی مادھوراو جیوا جی راؤ سندھیا کے مجسمے کی نقا ب کشائی کرنے کے بعد ایک ساتھ نئے ٹرمنل کے افتتاح کے لئے کانپور ائیر پورٹ جائیں گے۔ سرکاری ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ نئی ٹرمینل عمارت 6243 مربع میٹر کے رقبے پر 150 کروڑ روپے کے اخراجات سے تعمیر کی گئی ہے اور یہ موجودہ ٹرمینل سے 16 گنا بڑا ہے۔
اس سے پہلے 50 مسافروں کے مقابلے میں پیک آورس میں 400 مسافروں کو سنبھالنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ مسافروں کے لیے موثر اور فوری چیک اِن کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے آٹھ چیک اِن کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔سامان کے آسانی سے رکھ رکھاؤ کی سہولیت کے لئے تین کنویئر بیلٹ، جس میں ایک ڈپارچر ہا میں واقع ہے اور دو آرائیول ہال میں واقع ہے۔ اس موقع پر شہری ہوا بازی اور روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر مملکت ریٹائرڈ جنرل ڈاکٹر وی کے۔ سنگھ، اتر پردیش اسمبلی کے اسپیکر ستیش مہانا، این آر آئی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے وزیر نند گوپال گپتا 'نندی'، ایم پی دیویندر سنگھ اور ایم پی ستیہ دیو پچوری کے علاوہ کانپور میونسپل کارپوریشن کی میئر پرمیلا پانڈے موجود رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: New Terminal At Srinagar Airport: سری نگر ہوائی اڈے پر نئے ٹرمینل سے مسافروں کی گنجائش بڑھائی جائے گی
کانپور چمڑے، ٹیکسٹائل اور دفاع سے متعلق پیداواری صنعتوں کا ایک بڑا مرکز ہے۔ یہاں کئی تاریخی اور مقدس مقامات ہیں اور IIT کانپور، نیشنل شوگر انسٹی ٹیوٹ، یوپی لیدر اینڈ ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ جیسے مختلف پریمیئر تعلیمی ادارے ہیں جو بڑی تعداد میں ہوائی مسافروں کو راغب کرتے ہیں۔ اس وقت کانپور ممبئی اور بنگلور ائیر پورٹ سے براہ راست جڑا ہوا ہے۔ کانپور، جسے اکثر 'اتر پردیش کا مانچسٹر' کہا جاتا ہے، کے اتر پردیش کے دیگر شہروں اور ملک کے دیگر حصوں سے منسلک ہونے کا امکان ہے۔
یو این آئی