ETV Bharat / state

کملیش تیواری قتل: ایک اور شخص حراست میں

ہندو رہنما کملیش تیواری قتل کے الزام میں اے ٹی ایس نے ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی سے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ ایک عالم دین ہیں۔

کملیش تیواری قتل: ایک اور شخص حراست میں
author img

By

Published : Oct 22, 2019, 6:59 PM IST

مولانا سید کیفی علی کو گزشتہ رات تقریبا ڈیڑھ بجے اے ٹی ایس نے حراست میں لے لیا اور اپنے ساتھ لکھنؤ لے گئی۔ مولانا سید کیفی علی دنیا کی مشہور درگاہ اعلی حضرت سے وابستہ ہیں۔

لکھنؤ جاتے وقت اے ٹی ایس نے مولانا کیفی کی انکی والدہ عابدہ بیگم سے فون پر بات کرائی اور مولانا کیفی نے بتایا کہ انہیں لکھنؤ لیکر جا رہے ہیں۔

کملیش تیواری قتل: ایک اور شخص حراست میں

ذرائع کے مطابق مولانا کیفی پر کملیش تیواری کے قاتلوں کی مدد کرنے کا الزام ہے۔ کیونکہ کملیش تیواری کے قتل کے بعد ملزامان بریلی آئے تھے اور مولانا کیفی سے ملاقات کی تھی۔

مولانا کیفی پر یہ بھی الزام ہے کہ انکی ملزمان سے فون پر بات چیت ہوتی تھی۔ مولانا کیفی کو حراست میں لیے جانے کے بعد گھر میں افراتفری کو ماحول ہے۔

واضح رہے کہ مولانا کیفی پیشے سے نعت خواں ہیں اور ملک کے تمام صوبوں میں مذہبی اجلاس میں شرکت کرتے ہیں۔ اسی سلسلہ میں وہ گجرات بھی کئی مرتبہ جا چکے ہیں اور اے ٹی ایس نے اسی آمدرفت کی بنیاد پر حراست میں لیا ہے۔

مولانا کیفی کی والدہ کا کہنا ہے کہ اسکا بیٹا بہت شریف اور پرہیزگار ہے، وہ بالکل بے قصور ہے۔

Intro:up_bar_1_kamlesh tivari murder case me bareilly se molana hirasat me_avb_7204399

کملیش تیواری قتل کیس میں اے ٹی ایس نے بریلی سے ایک مولانا کو حراست میں لیا ہے۔ کوہاڑاپیر علاقے کے رہنے والے مولانا سید کیفی علی کو گزشتہ رات تقریباً ڈیڑ بجے اے ٹی ایس نے حراست میں لے لیا اور اپنے ساتھ لکھنؤ لے گئ۔ یہاں بتا دیں کی مولانا سید کیفی علی دنیا کی مشہور درگاہ اعلیٰ حضرت سے وابستہ ہے اور پیشے سے نعت خواں ہے۔
Body:
سنسنی خیز کملیش تیواری قتل معاملے میں اے ٹی ایس نے بریلی سے ایک مولانا کو حراست میں لیا ہے۔ شہر کے تھانہ پریم نگر حلقہ میں شاہ آباد کوہاڑا پیر علاقے کے رہنے والے مولانا سید کیفی علی کو گزشتہ رات اے ٹی اسی نے حراست میں لے لیا اور لکھنؤ روانہ ہو گئ۔ اے ٹی ایس گزشتہ رات ڈیڑ بجے گھر پر دروازہ کھٹکھٹایا اور کیفی کو بلاکر ساتھ چلنے کے لئے کہا۔ اے ٹی ایس نے درگاہ سے متعلق بات کرنے کا حوالا دیکر اپنے ساتھ لیا اور لکھنؤ روانہ ہو گئ۔ راستے میں اے ٹی ایس نے مولانا کیفی کی اپنی والدہ عابدہ بیگم سے فون پر بات کرائ اور بتایا کہ اُنہیں لکھنأ لیکر جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مولانا کیفی پر کملیش تیواری کے قاتلوں کی مدد کرنے کا الزام ہے۔ یہ بھی بیایا جا رہا ہے کہ کملیش تیواری کے قتل کے بعد ملزامان بریلی آئے تھے اور مولانا کیفی سے ملاقات کی تھی۔ مولانا کیفی پر یہ بھی الزام ہے کہ مولانا کیفی کی ملزمان سے فون پر باتچیت ہوتی تھی۔ مولانا کیفی کو حراست میں لئے جانے کے بعد گھر میں افراتفری کو ماحول ہے۔ مولانا سید کیفی کے والد کا انتقال ہو چکا ہے اور وہ اپنی والدہ کے واحد بیٹے ہیں اور ذریعہ معاش بھی ہے۔ پیشے سے وہ نعت خواں ہیں اور ملک کے تمام صوبوں میں مذہبی اجلاس میں شرکت کرتے ہیں۔ اسی سلسلہ میں وہ گجرات بھی کئ مرتبہ جا چکے ہیں۔ اے ٹی ایس نے اسی آمدرفت کی بنیاد پر حراست میں لیا ہے۔ مولانا کیفی کی والدہ کا کہنا ہے کہ اُسکا بیٹا بہت شریف اور پرہیزگار ہے۔ وہ بالکل بے قصور ہے۔ گزشتہ رات پولس والے آئے تھے اور بیٹے کو اُٹھاکر لے گئے۔

بائٹ 01۔۔ عابدہ بیگم، مولانا سید کیفی علی کی والدہ
Conclusion:
مستفیض علی خان،
ای ٹی وی، بھارت اردو،
بریلی
+919897531980
+919319447700
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.