ہندوسماج پارٹی کے صدر کملیش تیواری کے قتل کے معاملے میں آج جمعرات کو بریلی کے اے ٹی ایس نے قاتل کی مدد فراہم کرنے کے الزام میں گرفتاروکیل ناوید کے تیسرے ساتھی کامران کو گرفتار کیا ہے۔
الزام ہے کہ کامران نے قتل کے ملزموں کو نیپال پہنچانے میں مدد کی تھی۔ کامران کملیش تیواری کے قاتلوں کی مدد کرنے والے دہلی ہائی کورٹ کے وکیل ناوید کا کافی قریبی ہے۔ کامران اور ناوید نے ہی اپنی کار سے دونوں قاتلوں کو نیپال تک پہنچایا تھا۔
پولیس کے مطابق قتل کے ملزموں کو مدد کرنے کے معاملے میں دہلی ہائی کورٹ کے وکیل ناوید کے دو ساتھیوں کو پہلے ہی گرفتار کیا گیا ہے۔ ان دونوں میں رئیس اور آصف ہیں۔ رئیس و آصف نے دونوں قتل کے ملزموں کو شاہجہاں پور میں مدد پہنچائی تھی۔ بتایا جارہا ہے کہ بریلی سے گرفتار کامران نے ہی اشفاق کا موبائل ٹرین میں رکھا تھا۔
بریلی میں کملیش تیواری کے قاتلوں کو مدد کرنے کے الزام میں لگاتار گرفتاریاں چل رہی ہے۔ بریلی میں کرائم ٹیم کے ساتھ ہی ایس ٹی ایف و اے ٹی ایس لگاتار مستعد ہیں۔ کامران کو اے ٹی ایس اب پوچھ گچھ کے لئے لکھنؤ لے آئی ہے۔ کملیش کی 18 اکتوبر کو قتل کردیا گیا تھا۔