ہندو سماج پارٹی کے رہنما کملیش تیواری کے قتل کے مبینہ ملزمین کو اے ٹی ایس گجرات نے گرفتار کیا ہے۔ اس کارروائی پر اس کے کنبہ نے اطمینان کا اظہار کیا ہے اور گجرات پولیس کی تعریف کرتے ہوئے ملزمان کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
بتا دیں کہ دارالحکومت لکھنؤ میں 18 اکتوبر کو ہندو سماج پارٹی کے رہنما کملیش تیواری کے بہیمانہ قتل کے بعد سے عوام میں غم و غصہ دیکھنے کو مل رہا تھا۔
کملیش تیواری کے اہل خانہ گرفتاری کے مطالبے پر مسلسل ناراضگی کا اظہار کر رہے تھے۔
گجرات اے ٹی ایس نے راجستھان گجرات سرحد سے اشفاق اور معین الدین کو گرفتار کیا ہے۔
اس گرفتاری کے بعد سے کملیش تیواری کا کنبہ مطمئن ہے۔
کنبے نے گجرات اے ٹی ایس کے کام کی تعریف کرتے ہوئے قاتلوں کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
کملیش تیواری کی والدہ کمسم تیواری نے مطالبہ کیا ہے کہ اب ان قاتلوں کو جیل میں روٹی نہیں بلکہ جلد ہی پھانسی دی جانی چاہئے۔