ETV Bharat / state

ایس پی رہنماؤں پر مقدمے کے خلاف پریس کانفرنس

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور سے رکن پارلیمان اور ایس پی رہنما اعظم خان کے خلاف بی جے پی رہنما جیا پردا کے ذریعہ مقدمہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Jul 2, 2019, 9:17 PM IST

جیا پردا اعظم خان سمیت دیگر 11 سماج وادی پارٹی کے رہنماؤں پر بھی مقدمہ درج کرایا ہے۔

پریس کانفرس کے ذریعہ سماجوادی پارٹی کے رہنماؤں جیا پردا اور انتظامیہ کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔

متعلقہ ویڈیو

جیا پردا کے الزامات کے جواب میں یہ پریس کانفرنس پارٹی کے علاقی دفتر میں منعقد ہوئی تھی۔

اس میں ایم ایل سی گھنشیام لودھی، سماجوادی مہیلا مورچہ کی انیتا جین، بزرگ خاتون رہنما روہی خانم، امت شرما اور وکی یادو وغیرہ نے خطاب کیا۔

جیا پردا اعظم خان سمیت دیگر 11 سماج وادی پارٹی کے رہنماؤں پر بھی مقدمہ درج کرایا ہے۔

پریس کانفرس کے ذریعہ سماجوادی پارٹی کے رہنماؤں جیا پردا اور انتظامیہ کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔

متعلقہ ویڈیو

جیا پردا کے الزامات کے جواب میں یہ پریس کانفرنس پارٹی کے علاقی دفتر میں منعقد ہوئی تھی۔

اس میں ایم ایل سی گھنشیام لودھی، سماجوادی مہیلا مورچہ کی انیتا جین، بزرگ خاتون رہنما روہی خانم، امت شرما اور وکی یادو وغیرہ نے خطاب کیا۔

Intro:سابق رکن پارلیمنٹ جیا پردا کے ذریعہ رکن پارلیمنٹ آعظم خاں اور ان کی پارٹی کے دیگر 11 کارکنان پر مقدمہ کئے جانے کے خلاف سماجوادی پارٹی کے ضلعی سطح کے لیڈران کودے میدان میں۔ پارٹی دفتر پر مشترکہ پریس کانفرنس کا اہتمام کرکے کیا جیا پردا اور انتظامیہ پر اپنی ناراضگی کا اظہار۔ سماجوادی پارٹی کی خواتین لیڈران نے جیا پردہ کو اپنی تنقدید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ آعظم خاں کی ہر بات اور ان کے ہر بیان کو اپنی جانب منسوب کرکے کون سی سیاست کرنا چاہتی ہیں۔


Body:وی او
سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما اور رکن پارلیمنٹ محمد آعظم خاں حاضر جوابی اور اپنے متنازعہ بیانوں کی وجہ سے سرخیوں میں بنے رہتے ہیں۔ تازہ معاملہ 29 جون کا ہے جب انہوں نے ایک تقریب کے دوران پریس کے نمائدوں کے ایک سوال کے جواب میں اپنی یونیورسٹی اور اپنے اسکولوں کے خلاف موجودہ حکومت کی جانب سے مسلسل ہونے والی کارروائیوں سے تنگ آکر کہا تھا کہ میں نے بچوں اور بچیوں کو پڑھانے کے لئے تعلیمی ادارے قائم کئے ہیں نہ کہ طوائف خانے۔ اس بیان کے بعد سابق رکن پارلیمنٹ اور اداکارہ جیا پردا نے اس کو خواتین کے خلاف نازیبہ تبصرہ قرار دیا وہیں آعظم خان کے اس بیان کو بنیاد بناکر بی جے پی رہنماء آکاش سکسینہ نے آعظم خاں سمیت 11 لوگوں کے خلاف سول لائنس تھانے میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ آعظم خاں کے بیان کو جیا پردا سے جوڑتے ہوئے ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ آعظم خاں کا مذکورہ بیان سابق رکن پارلیمنٹ جیا پردا پر نازیبہ تبصرہ ہے۔ جس پر انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔
آعظم خاں پر آئے دن مقدمہ اور جیا پردا کے الزامات کا جواب دینے کے لئے آج سماجوادی پارٹی کے ضلعی سطح کے لیڈران نے مورچہ سنبھالا۔ پارٹی دفتر دارالعوام پر پریس کانفرنس بلاکر اپنے مشترکہ بیان میں پارٹی کے تمام ہی لیڈران نے آعظم خاں اور پارٹی کے 11 کارکنان کے خلاف مقدمے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ پریس کانفرنس میں سماجوادی خواتین لیڈران نے جیا پردا کو اپنی سخت تنقیدوں کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کی غیر معیاری سرگرمیاں انجام دیکر کون سی سیاست کرنا چاہتی ہیں۔
پریس کانفرنس میں ایم ایل سی گھنشیام لودھی، سماجوادی مہیلا مورچہ کی انیتا جین، بزرگ خاتون رہنما روہی خانم، امت شرما اور وکی یادو نے خطاب کیا۔


Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام خان کی رپورٹ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.