گزشتہ دنوں ریاست اترپردیش میں کانپور کے چوبے پور میں پولیس اور وکاس دوبے کے غنڈوں کے مابین ہوئے تصادم میں ڈی ایس پی دیویندر مشرا اپنی ٹیم کے آٹھ پولیس اہلکاروں کے ساتھ شہید ہو گئے تھے۔
واقعے کے بعد سے معاملے کا ملزم وکاس دوبے فرار تھا، جو آج پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک ہوگیا۔
اس تعلق سے ڈی ایس پی دیوبند مشرا کے بھائی راجو مشرا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ' آج انصاف ملا ہے ، لیکن مکمل نہیں، انہوں نے کہا کہ 'ابھی وہ پولیس والے باقی ہیں جنہوں نے وکاس دوبے کی مخبری کے ذریعے مدد کی تھی جس سے ان کے
بھائی کو اپنی جان گنوانی پڑی تھی ۔