ETV Bharat / state

Junior Doctors of AMU اے ایم یو جونیئر ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم - جواہر لال نہرو میڈیکل کالج و اسپتال

جواہر لال نہرو میڈیکل کالج و اسپتال کے چار سو جونیئر ڈاکٹرز کی ہڑتال گزشتہ دیر رات ختم ہو گئی۔ ڈاکٹرز نے جنرل باڈی میٹنگ کے بعد ہڑتال کو ختم کرنے کا فیصلہ لیا تھا۔ Junior Doctors of AMU medical college End strike

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 22, 2023, 3:16 PM IST

جواہر لال نہرو میڈیکل کالج و اسپتال کے چار سو جونیئر ڈاکٹرز کی ہڑتال گزشتہ دیر رات ختم ہو گئی۔ ڈاکٹرز نے جنرل باڈی میٹنگ کے بعد ہڑتال کو ختم کرنے کا فیصلہ لیا تھا۔ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج و اسپتال میں 16 اگست دیر رات سے تقریبا 400 جونیئر ڈاکٹرز کی ہڑتال چل رہی تھی جس کو گزشتہ دیر رات ڈاکٹرز نے جنرل باڈی میٹنگ (جی بی ایم) کرنے کے بعد ختم کردی ہے۔

واضح رہے 16 اگست کو علاج کے دوران مریض اور ڈاکٹرز کے درمیان علاج میں تاخیر کے سبب لڑائی ہو گئی تھی، ڈاکٹر کا الزام تھا کے مریض نے ان کو تھپڑ مارا تھا اور دھمکی بھی دی تھی جس کی وجہ سے میڈیکل کے تقریبا 400 جونیئر ڈاکٹرز ہڑتال شروع کردی تھی۔ ان کا مطالبہ تھا کے جب تک ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے اس کو گرفتار نہیں کیا جاتا ہم ہڑتال جاری رکھے گے۔ ڈاکٹرز نے اے ایم یو انتظامیہ سے علاج کے دوران میڈیکل کالج میں ڈاکٹرز کی حفاظت کے لئے سیکیورٹی کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Nawab Of Lucknow لکھنو میں پتنگ بازی سے غرباء پروری کیسے ہوتا تھا؟
ڈاکٹرز نے مطالبات کے پورا کرنے کے بعد ہڑتال کو ختم کردیا۔ یہ ہڑتال پانچ روز سے جاری تھی۔ ہڑتال کے دوران ہر روز سینکڑوں مریضوں کو علاج کےلئے مشکلات پیش آرہی تھیں۔ ہڑتال ختم کرنے سے قبل ڈاکٹرز نے ریزیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی میٹنگ کی اور ہڑتال ختم کرنے سے متعلق نوٹس جاری کیا۔ ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم ہونے سے دور دراز سے آنے والے مریضوں نے سکون کی سانس لی ہے اور آج بڑی تعداد میں صبح سے ہی مریض اپنا علاج کروانے پہنچنے لگے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.