میرٹھ میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر شہر کی تمام مساجد میں شرائط کے ساتھ ہی نماز ادا کرائی جا رہی ہے۔ میرٹھ کی شاہی جامع مسجد میں بھی آج جمعۃ الوداع کی نماز ادا کرائی گئی۔ اس موقع پر شہر قاضی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن جہاں پہلے مساجد پوری طرح بھری رہتی تھیں، آج ویران ہیں۔
اللہ سے دعا مانگیں کہ اللہ ملک سے اس مہلک بیماری کا جلد خاتمہ کر دے تاکہ پہلے جیسا ماحول پھر سے قائم ہو سکے۔
میرٹھ میں جس طرح سے کورونا انفیکشن کے معاملے بڑھ رہے ہیں۔ اس کو دیکھتے ہوئے عوام کو چاہیے کے حکومت کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کریں اور رمضان المبارک کی خاص عبادات میں کورونا سے نجات کی بھی دعا کریں۔