رامپور: اترپردیش کے ضلع رامپور کی تاریخی جامع مسجد میں جمعۃ الوداع کا اہتمام بہت خصوصیت کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ ضلع بھر سے مسلمان جامع مسجد پہنچ کر جمعۃ الوداع کی نماز ادا کرتے ہیں۔ گذشتہ دو برس کورونا کی وجہ سے عام مصلین جامع مسجد پہنچ کر نماز جمعۃ الوداع ادا نہیں کر سکے۔ تاہم کیا اس مرتبہ جامع مسجد میں نماز جمعۃ الوداع کا اہتمام ہوگا یا نہیں؟ اس سلسلے میں سکریٹری جامع مسجد مکرم حسین عنایتی نے کہا کہ 'گذشتہ دو برس صرف پانچ لوگوں نے ہی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کی تھی، لیکن اس مرتبہ ہمیشہ کی طرح یہاں نماز جمعۃ الوداع کا اہتمام کیا جائے گا جس کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔' Jumat-ul-Wida 2022 in Rampur
جمعۃ الوداع پر ضلع بھر سے مسلمان کثیر تعداد میں جامع مسجد پہنچتے ہیں۔ جامع مسجد کے کیمپس کے علاوہ شہر کی سڑکوں پر تینوں جانب ایک ایک کلومیٹر دور تک مصلین صفیں باندھے ہوتے ہیں'۔
مزید پڑھیں: