کورونا وائرس کا قہر ملک میں دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے، جس کی روک تھام کے لیے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کے ساتھ معاشرتی فاصلہ اور صفائی کا بھی دھیان رکھنے کی ہدایت دی جارہی ہے۔
کورونا وائرس کے سبب ہی مساجد میں نماز ادا نہ کرنے کی بھی ہدایت دی گئی کیونکہ مساجد میں تعداد میں لوگ ایک ساتھ مل کر نماز ادا کرتے ہیں۔ علی گڑھ کے شہر مفتی جناب محمد خالد حمید صاحب نے کل ایک خط اور ویڈیو جاری کرکے علی گڑھ کی عوام سے اپیل کی کہ وہ کل یعنی آج جمعہ کی نماز مسجد میں جا کر ادا نہیں کریں،کیوں کہ جمعہ کی نماز صرف مساجد میں ہی ممکن ہے اسلئے گھر پر ظہر کی نماز پڑھ لیں اور پانچ وقت کی نماز بھی اپنے ہی گھروں میں ہی ادا کریں۔
مساجد میں صرف امام، مؤذن اور دیگر چند لوگ ہی نماز ادا کریں۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں اس وقت تقریباً چار سے ساڑھے چار ہزار طلبہ و طالبات اپنے رہائشی حالوں میں رہ رہے ہیں، اپیل کے مدنظر یونیورسٹی کی مختلف مساجد کے ساتھ تاریخی جامع مسجد میں بھی آج جمعہ کی نماز ادا نہیں کی گئی۔