ETV Bharat / state

مساجد ویران دیکھ کر دل روتا ہے: امام جامع مسجد رامپور - اترپردیش نیوز

ریاست اترپردیش کے رامپور میں رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کے موقع پر مسلمانوں نے گھروں پر نمازیں ادا کیں، وہیں جامع مسجد سمیت ضلع کی تمام مساجد میں صرف پانچ۔ پانچ نمازیوں نے نماز جمعہ ادا کی۔

رمضان المبارک کا پہلا جمعہ
رمضان المبارک کا پہلا جمعہ
author img

By

Published : May 1, 2020, 10:22 PM IST

کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ آج لاک ڈاؤن کے دوران رمضان المبارک کا پہلا جمعہ تھا۔ رامپور کی تمام مساجد سمیت جامع مسجد رامپور میں بھی صرف پانچ نمازیوں نے ہی نماز جمعہ ادا کی۔

دیکھیں ویڈیو

یہ وہی تاریخی جامع مسجد ہے، جہاں دیگر جمعوں میں تو نمازی بڑی تعداد میں نماز ادا کرتے ہی ہیں وہیں رمضان المبارک میں پانچ ہزار مسلین والی جامع مسجد نمازیوں سے پوری طرح بھر ہی نہیں جاتی تھی بلکہ مسجد کے باہر دور تک نمازیوں کی صفیں بن جاتی تھیں۔

لیکن کورونا وائرس جیسی وبا سے نمٹنے کے لئے یہ مسجد بھی اپنے نمازیوں سے محروم ہو گئی ہے۔

رمضان المبارک کا پہلا جمعہ
رمضان المبارک کا پہلا جمعہ

آج نائب امام جامع مسجد مولانا حثیب احمد کی امامت میں نماز جمعہ ہوئی اور صرف پانچ نمازیوں نے ہی نماز جمعہ ادا کی۔

اس موقع پر نائب امام نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں بھی جامع مسجد کو ویران دیکھ کر دل روتا ہے، لیکن کورونا جیسی وبا سے لڑنے کے لئے یہ ضروری بھی تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.