ETV Bharat / state

جج صاحبان نے ضرورت مندوں کی ضرورتوں کو پورا کیا - تعینات جج صاحبان کھانے

اتر پردیش کے ضلع بہرائچ میں ان مشکل حالات میں روزہ مرہ استعمال ہونے والی ضروری اشیاء کو لے کر ضلع کے جج صاحبان ضرورت مندوں کے درمیان کھانے کی چیزیں تقسیم کی جس کی وجہ سے ان کے چہرے کھل اٹھے۔

جج صاحبان نے ضرورت مندوں کی ضرورتوں کو پورا کیا

author img

By

Published : May 3, 2020, 7:54 PM IST

Updated : Jun 3, 2020, 7:27 AM IST

کورونا وائرس کے خطرے سے بچنے کے لئے کئے گئے لاک ڈاؤن کے بعد تمام امدادی سامان ضرورت مند لوگوں کو بھجوایا جارہا ہے۔

اسی کے تحت بہرائچ کی ضلعی عدالت میں تعینات جج صاحبان کھانے پینے کی ضروری اشیاء لوگوں تک پہنچا رہے ہیں، غریب عوام کو راحت کا سامان مہیا کرنے والی ٹیم کی سربراہی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج کرہے ہیں، جج صاحبان نے سینکڑوں خواتین ومردوں کے درمیان صابن، تیل، نمک، سبزی اور بریڈ وغیرہ جیسے کھانے کی اشیاء تقسیم کیں۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج سریش چندر اور جینندر کمار پانڈے کی ہدایت پر کھانے پینے کی اشیاء کو ضرورت مندوں کو مسلسل فراہم کیا جارہا ہے۔

ڈسٹرکٹ جج نے بتایا کہ بہت سارے غریب اور مزدور پیشہ افراد ایسے ہیں جو اس لاک ڈاؤن میں کھانا پینے کی اشیاء کی عدم دستیابی سے پریشانیوں کا سامنا کررہے ہیں۔

ایسے افراد کو راحتی سامان کی فراہمی ہم سب کی ذمہ داری ہے، جج صاحبان نے راحتی اشیاء تقسیم کے دوران سوشل ڈسٹنسنگ بنائے رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس خوفناک بیماری کا کوئی علاج نہیں ہے۔ ہر ایک کو لاک ڈاؤن کی پیروی کرنا چاہئے اور معاشرتی دوری کو برقرار رکھنا چاہئے تاکہ اس خوفناک بیماری کو ختم کیا جاسکے۔

Last Updated : Jun 3, 2020, 7:27 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.