ETV Bharat / state

JP Nadda Slams Samjwadi Party: جے پی نڈا نے سماجوادی پارٹی پر شدید تنقید کی - JP Nadda criticize Samajwadi Party

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا نے ایک پروگرام میں سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو پر شدید تنقید کی۔ JP Nadda Slams Samjwadi Party

سماج وادی پارٹی اور غنڈہ گردی  ایک دوسرے کے مترادف ہیں، جے پی نڈا

author img

By

Published : Feb 8, 2022, 10:57 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا JP Nadda نے ہفتہ کو نوئیڈا میں عوامی رابطہ کیا اور لوگوں سے امیدوار پنکج سنگھ کی حمایت میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی اور غنڈہ گردی ایک دوسرے کے مترادف ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں 300 سے زیادہ سیٹوں کے ساتھ یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت بنانے کی اپیل کی۔

سماج وادی پارٹی اور غنڈہ گردی ایک دوسرے کے مترادف ہیں، جے پی نڈا

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے عہدے پر رہتے ہوئے اکھلیش یادو نے گورکھپور میں سلسلہ وار بم دھماکوں کے ملزم سے کیس واپس لینے کی سفارش کی تھی۔ اس وقت عدالت نے کیس واپس لینے پر اکھلیش حکومت کی سرزنش بھی کی تھی۔

اسی طرح سماجوادی پارٹی دور حکومت میں رامپور میں سی آر پی ایف کیمپ پر حملے کے ملزمین کے خلاف بھی مقدمہ ہٹایا گیا۔ یہ الگ بات ہے کہ عدالت نے اکھلیش یادو کی سفارش کو مسترد کردیا اور بعد میں سماعت کے بعد ان ملزمین کو موت اور عمر قید کی سزا سنائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: JP Nadda Criticizes to Akhilesh Yadav: مرادآباد میں جے پی نڈا کی اکھلیش یادو پر تنقید

انہوں نے کہا بی جے پی نے ترقی کو عوام تک پہنچایا ہے۔ یہ ذات پات یا مذہب کی بنیاد پر نہیں کیا گیا۔ اگر سڑکیں بنیں، سب کو بجلی فراہم کی گئی، تو وہیں ہر گھر میں جن دھن اکاؤنٹ کھولے گئے، پھر سب کو گیس کنکشن دیے گئے، پھر ہر ذات، ہر مذہب کے لوگوں کو سہولت فراہم کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.