اتر پردیش ورکنگ جرنلسٹ یونین کے سبھی ممبروں کی جانب سے صحافیوں اور معاشرے کے مفاد میں اہم تعاون دینے والے ادیبوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔
اس موقع پر بزرگ اردو صحافی اسرار احمد نے اس اعزاز کے لئے یونین کے سبھی ممبر اور عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا۔
بھارت کے مشہور و معروف شاعر منصور عثمانی نے سبھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا آپ سب کا پیار اور محبت دیکھ کر مجھے بےحد خوشی ہوئی، یہ اعزاز میرے لئے ایک یادگار لمحہ ہے۔
یش بھارتی ایوارڈ یافتہ ادیب ڈاکٹر مہیش تیواری نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یونین کی نئی شرتوں کے ساتھ ہم کام کریں، جو ہمارے اپنے لئے اور ہمارے معاشرے کے لئے ہم سب کِے لئے فائدہ مند ثابت ہو۔

مزید پڑھیں:
'حفاظ تراشے ہوئے ہیرے ہوتے ہیں'
یوپی ورکنگ جرنلسٹ یونین کا مقصد بزرگ صحافی اور ادباء کو نواز کر ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ اعزاز سے نوازے جانے پر سبھی صحافی اور ادباء خوش تھے۔