گزشتہ 7 فروری کو جوشی مٹھ کے آبی سیلاب میں اب تک 54 لاشیں برآمد ہوچکی ہیں۔ وہیں 149 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ آج امدادی ٹیم نے تپوون ٹنل سے مزید تین لاشیں برآمد کیں۔
تپوون سرنگ میں ریسکیو آپریشن نو روز سے جاری ہے۔ سرنگ میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ تاہم اب سرنگ میں لوگوں کے زندہ رہنے کے امکانات کم ہیں۔ دوسری طرف آج چمولی ڈسٹرکٹ پولیس نے تباہی میں ہلاک ہونے والے افراد کی فہرست جاری کردی ہے۔
انتظامیہ نے 54 لاشوں اور 22 انسانی اعضاء میں سے 29 لاشوں اور ایک انسانی اعضا کی شناخت کی ہے جبکہ تپوون ٹنل اور رینی گاؤں سے ایک لاش ملی ہے جس کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔ ان لاشوں کو مردہ خانہ میں رکھا گیا ہے۔ لاشوں کا موقع پر ہی پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے۔