ETV Bharat / state

جونپور: سابق رکن پارلیمان کی ضمانت عرضی خارج - جونپور

سیور ٹریٹمنٹ پلانٹ کے پروجیکٹ منیجر کو دھمکانے اور اغوا کرنے کے الزام میں گرفتار کیے گئے ریاست اتر پردیش کے سابق رکن پارلیمان کی ضمانت عرضی کو عدالت نے نامنظور کر دیا ہے۔

جونپور: سابق رکن پارلیمان کی ضمانت عرضی خارج

author img

By

Published : May 20, 2020, 8:20 PM IST

اترپردیش کے ضلع جونپور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج (اول) منوج کمار نے بدھ کو سابق رکن پارلیمان دھننجے سنگھ کی ضمانت کی عرضی کو خارج کر دیا۔

پراسیکیوشن کے مطابق ضلع میں لائن بازار تھانے کی پولیس نے سابق رکن پارلیمان کے خلاف دفعہ 364،386،504 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کرکے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں 11مئی کو پیش کیا تھا۔ عدالت نے ضمانت کی عرضی خارج کرتے ہوئے سابق رکن پارلیمان کو 14دنوں کی عدالتی تحویل کے تحت بھیج دیا تھا۔

بدھ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (اول) کی عدالت میں سابق رکن پارلیمان کی ضمانت کی عرضی پر سماعت ہوئی اور عدالت نے ضمانت کی عرضی کو خارج کر دیا اب سنگھ کو ضمانت کے لئے الہ آباد ہائی کورٹ کا درواہ کھٹکھانا ہوگا۔

یاد رہے کہ دھننجے سنگھ کو سیور ٹریٹمنٹ پلانٹ کے پروجیکٹ منیجر کو دھمکانے اور اغوا کرنے کے الزام میں گزشتہ 10مئی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.