ETV Bharat / state

بریلی: روزگار میلے کا انعقاد

ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی کے 'بریلی کالج' میں یک روزہ روزگار میلے کا انعقاد کیا گیا ہے تا کہ ضلع میں روزگار کے متلاشی افراد کو روزگار فراہم کیا جاسکے، میلے کا افتتاح ریاستی کابینی وزیر سوامی پرساد موریہ کے ہاتھوں عمل میں آیا۔

روزگار میلے کا انعقاد
author img

By

Published : Nov 21, 2019, 11:56 AM IST

بریلی کالج کے میدان میں روزگار میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں بریلی و اطراف کے متعدد نوجوانوں نے شرکت کی جبکہ اس روزگار میلے میں لڑکیوں کی تعداد بھی قابل ذکر رہی۔

روزگار میلے کا انعقاد، دیکھیں ویڈیو

روزگار میلے میں تقریباً دو درجن کمپنیوں نے 37 ایسے افراد کو اپنی کمپنی میں کام کرنے کا موقع فراہم کیا ہے جو باصلاحیت ہونے کے باوجود بیروزگار تھے۔

ریاستی وزیر برائے لیبر و روزگار سوامی پرساد موریہ نے روزگار میلے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے دفاتر میں روزگار حاصل کرنے کے مواقع بہت محدود ہیں جبکہ نجی شعبے میں بہت سے مواقع ہیں جہاں تعلیم یافتہ نوجوان آسانی سے روزگار حاصل کر سکتے ہیں۔

روزگار میلے کے افتتاح کے بعد وہاں موجود تمام روزگار کے متلاشی امیدواروں کے آف لائن درخواست اور انٹرویو کا عمل شروع کیا گیا۔

اس میلے میں مجموعی طور پر 23 کمپنیوں نے مختلف عہدوں پر متعدد بیروزگار نوجوانوں کو ملازمت کی پیش کش کی، امیدواروں کی آسانی کے لیے ایک ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا تھا تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ دوسرے اضلاع سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس میلے میں بریلی کے علاوہ دیگر اضلاع سے آنے والے نوجوانوں میں بی ٹیک، ایم بی اے، بی بی اے، بی سی اے، بی ایس سی، بی کام اور دیگر اسٹریم کے نوجوانوں نے بھی حصہ لیا۔

اس موقع پر سوامی پرساد موریہ نے 33 نوجوانوں کو کمپنیوں کے آفر لیٹر خود اپنے ہاتھوں سے تقسیم کیے۔

اس موقع پر انھوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو ہر شعبے میں روزگار فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔

حکومت روزگار کی فراہمی اسکیم کے ذریعہ روزگار دے رہی ہے اور اب تک یوگی حکومت میں تقریباً دو لاکھ افراد کو روزگار فراہم کیا گیا ہے اس کے لیے مستقل کام کیا جارہا ہے اور اسی طرح ریاست کے 50 اضلاع میں بھی روزگار میلہ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

Intro:up_bar_2_jobs in employment fair_pkg_7204399

بریلی کالج میں ایک روزہ روزگار میلہ کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ بریلی میں بے روزگاروں کو روزگار فراہم کیا جاسکے۔ ریاستی حکومت کے کابینہ وزیر لیبر اور روزگار سوامی پرساد موریہ نے اس میلے کا افتتاح کیا۔ اس میلے مییں تقریباً دو درجن کمپنیوں نے ۳۷ بے روزگاروں کو روزگار فراہم کرایا۔
Body:
بریلی کالج کے میدان میں آج روزگار میلے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بریلی اور اطراف کے تمام نوجوانوں نے شرکت کی۔ خاص طور پر لڑکیاں بھی تعداد میں لڑکوں سے کسی صورت میں کم نہیں تھیں۔ اتر پردیش حکومت مں لیبر اور روزگار کابینہ وزیر سوامی پرساد موریہ نے روزگار میلے کا افتتاح کیا اور لوگوں کو یہ پیغام دینے کی کوشش کی کہ حکومت کے دفاتر میں روزگار حاصل کرنے کے مواقع بہت مہدود ہیں، جبکہ پرائویٹ سیکٹر میں بہت سے مواقع ہیں، جہاں ایک تعلیم یافتہ جونوان روزگار حاصل کرنے اپنے لواحقین کی ذمہّ داری ادا کر سکتا ہے۔ صبح میلے کے افتتاح کے بعد تمام بے روزگار نوجوانوں کے آف لائن درخواست اور انٹرویو کا عمل شروع کیا گیا۔ اس میں کل 23 کمپنیوں کو مختلف عہدوں پر 3726 بے روزگار نوجوانوں کو ملازمت کی پیش کش کی گئی۔ ایک ہیلپ ڈیسک قائم کی گئ تھی تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ دوسرے اضلاع سے تعلق رکھنے والے بے روزگاروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑےگا۔ اس میلے میں بریلی کے علاوہ دیگر اضلاع سے آئے بی ٹیک، ایم بی اے، بی بی اے، بی سی اے، بی ایس سی، بی کام وغیرہ کے بے روزگار نوجوانوں نے بھی حصہ لیا۔

اس موقع پر کابینہ وزیر سوامی پرساد موریہ نے 33 نوجوانوں کو کمپنیوں کے آفر لیٹر غود تقسیم کئے۔ اس موقع پر کابینہ کے وزیر نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو ہر شعبے میں روزگار فراہم کرنے کے لئے مستقل کوششیں کر رہی ہے۔ حکومت روزگار کی فراہمی کے ذریعہ روزگار بھی فراہم کررہی ہے ، تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار میلے کے ذریعہ ملازمتیں بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ ابھی تک یوگی حکومت میں دو لاکھ افراد کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔ اس کے لئے مستقل کام کیا جارہا ہے ، ریاست کے 50 اضلاع میں روزگار میلہ لگایا جارہا ہے۔

بائٹ 01۔۔ اسنو وہائٹ، روزگار حاصل کرنے والی لڑکی
بائٹ 02۔۔ رنجنا رائے، روزگار حاصل کرنے والی لڑکی
بائٹ 03۔۔ روشنی، روزگار حاصل کرنے والی لڑکی
بائٹ 04۔۔ سوامی پرساد موریہ، کابینہ وزیر، لیبر اور روزگار، اتر پردیش حکومت
Conclusion:
مستفیض علی خان،
ای ٹی وی، بھارت اردو،
بریلی
+919897531980
+919319447700
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.