ETV Bharat / state

Job Fair For Female Students اے ایم یو میں طالبات کے لیےخصوصی جاب فیئر 10 ستمبر کو - یونیورسٹی میں طلباء کو تعلیم کے ساتھ تربیت

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ویمنس کالج اور ٹریننگ و پلیسمنٹ آفس (جنرل) کے اشتراک سے جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ کے تحت 10 ستمبر کو یونیورسٹی کی طالبات کے لیے ’پرواز‘ کے عنوان سے یک روزہ جاب فیئر منعقد کیا جائے گا۔

اے ایم یو میں طالبات کے لیےخصوصی جاب فیئر 10 ستمبر کو

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 28, 2023, 5:13 PM IST

اے ایم یو میں طالبات کے لیےخصوصی جاب فیئر 10 ستمبر کو

علی گڑھ :علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں طلباء کو تعلیم کے ساتھ تربیت بھی دی جاتی ہے۔ اسی لئے بڑی تعداد میں طلباء و طالبات اے ایم یو میں داخلے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔اب اے ایم یو کا ٹریننگ و پلیسمنٹ دفتر گزشتہ کچھ برسوں سے اے ایم یو طلباء کو یونیورسٹی کیمپس میں مختلف کمپنیوں کو بلا کر نوکری دستیاب کروا رہا ہے جس کے کئے وہ وقتا فوقتا جاب فیئر کا اہتمام کرتا رہتا ہے۔

اے ایم یو میں ٹریننگ و پلیسمنٹ دفتر کی جانب سے پہلی مرتبہ طالبات کے لئے ایک روزہ 'پرواز' کے عنوان سے جاب فیئر کا 10 ستمبر کو ویمنس کالج میں منعقد کیا جائے گا جس میں تقریبا 15 کمپنیاں شریک ہوں گی۔

پرواز کے عنوان سے جاب فیئر سے متعلق پریس کانفرنس میں ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر اور کنوینر سعد حمید نے بتایا کہ جاب فیئر میں مختلف شعبوں کی نمائندگی کرنے والی کمپنیاں شریک ہوں گی اور یونیورسٹی کی انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طالبات کو انٹرویو، مباحثے اور سلیکشن کے مختلف مراحل میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ 2023-24 بیچ اور اس سے قبل کی فارغ التحصیل طالبات ویب لنک https://t.ly/KkjZ6 پر اپنا رجسٹریشن کرسکتی ہیں، یا اے ایم یو کی ویب سائٹ، انسٹاگرام، فیس بک اور لِنکڈ اِن پر ٹی پی او کے پیج پر رجسٹریشن لنک کو فالو کر سکتی ہیں۔ جاب فیئر کے لئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 3 ستمبر 2023 ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Peace and Justice Conference in Lucknow امن انصاف کانفرنس میں اقلیتوں پر ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کی اپیل، آپسی بھائی چارہ کا دیا گیا پیغام

اے ایم یو کی طالبات اور جاب فیئر کی آرگنائزنگ اراکین نے طالبات کے لئے پہلی مرتبہ جاب فیئر منعقد کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور اے ایم یو کی طالبات سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنا رجسٹریشن کروائے اور اس بہترین موقع کا فائدہ اٹھاتے نوکری حاصل کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.