ETV Bharat / state

JNMCH performs complex hearth surgery  علیگڑھ میں 10 سالہ لڑکے کی پیچیدہ سرجری انجام

author img

By

Published : Jul 25, 2023, 9:15 PM IST

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و اسپتال (جے این ایم سی ایچ)، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کارڈیوتھوراسک سرجنوں کی ٹیم نے علی گڑھ کے ایک 10 سالہ لڑکے کنشک کے دل میں پیدائشی نقص کو دور کرنے کے لیے اس کی پیچیدہ سرجری انجام دی۔ کامیاب سرجری کے بعد اسے مستحکم حالت میں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

JNMCH performs complex hearth surgery
JNMCH performs complex hearth surgery

علی گڑھ (اتر پردیش) : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے شعبہ کارڈیوتھوراسک سرجری شعبہ کے چیئرمین پروفیسر محمد اعظم حسین، ڈاکٹر شمائل ربانی اور ڈاکٹر غضنفر نے بتایا کہ ’’کھانا کھلانے پر کنشک کا رنگ نیلا پڑ جاتا تھا اور اس کا وزن نہیں بڑھ رہا تھا، جس کے باعث اس کے والدین نے متعدد معالجین سے تشخیص کرائی مگر کوئی راحت نہیں ملی۔‘‘ بعد میں ڈسٹرکٹ ارلی انٹروینشن سینٹر، جے این ایم سی کے توسط سے انہوں نے انٹر ڈپارٹمنٹل پیڈیاٹرک کارڈیئک سنٹر (آئی پی سی سی)، اے ایم یو کے پیڈیاٹرک کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر شاد عبقری اور ڈاکٹر معاذ قدوائی سے رجوع کیا جنہوں نے اپنی تشخیص میں پایا کہ ’’کنشک کے دل میں پیدائش سے ہی خرابی ہے۔ صرف تین چیمبر ٹھیک ہیں اور دل میں سراخ ہے۔ چوتھے چیمبر کی نشو و نما نہیں ہوئی ہے۔ کارڈیئک ریڈیولوجی کے ایکسپرٹ ڈاکٹر مہتاب احمد نے اس کا کارڈیئک سی ٹی کیا جس سے پیچیدگی اور واضح ہوگئی۔‘‘

پروفیسر اعظم حسین نے بتایا کہ راشٹریہ بال سواستھ کاریہ کرم (آر بی ایس کے) کے تحت یہ سرجری دو مرحلوں میں انجام دی گئی، پہلی سرجری 2021 میں اور دوسری جولائی 2023 میں۔ ڈاکٹر غضنفر کے مطابق ’’پچھلے کچھ برسوں میں آر بی ایس کے تحت جے این ایم سی میں 500 سے زائد مفت کارڈیئک سرجری کی جا چکی ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Successful Heart Surgery: غیر معمولی سرجری سے بچہ کو نئی زندگی ملی

ڈاکٹر شاد عبقری، نوڈل آفیسر، آئی پی سی سی نے کہا کہ جے این ایم سی میں بچوں کی ایک طویل انتظاری فہرست ہے جنہیں کارڈیئک مشاورت کی ضرورت ہے۔ پروفیسر وینا مہیشوری، ڈین، فیکلٹی آف میڈیسن اور پروفیسر حارث منظور، پرنسپل و سی ایم ایس، جے این ایم سی ایچ نے مذکورہ سرجری میں شامل ڈاکٹروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ ہمارے لئے فخر کا لمحہ ہے کہ جے این ایم سی کے ڈاکٹر تکنیکی طور پر مشکل اور مہنگی سرجری مفت میں کر رہے ہیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.