الزام لگانے والے دونوں ایم ڈی کےجونیئر ریزیڈنٹ ہیں، جس میں ایک کا نام ڈاکٹر سراج احمد اور دوسری کا نام ڈاکٹر تابندہ ہے۔
آر ڈی اے کے سابق صدر ڈاکٹر حمزہ ملک نے بتایا کہ پرنسپل دفتر کے سامنے گلاس ہاؤس میں چل رہی بھوک ہڑتال کا آج دسواں دن ہے۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے شعبہ فارمہ کولوجی میں کچھ انا پرست پروفیسر ہیں، جن کے ذریعے اٹھائے گئے قدم سے بہترین امتحان کی کاپی لکھنے کے باوجود ہمارے جونیئر ریذیڈنٹ کو دوبارہ امتحان میں ناکام کیا جا رہا ہے۔ جس کی شکایت ہم نے یونیورسٹی کے عہدیداران سے کی جیسا کہ ہمیں معلوم چل رہا ہے، انشاءاللہ آج ہمارے حق میں فیصلہ ہوگا۔
آر ڈی اے کے عبوری صدر ڈاکٹر کاشف نے بتایا کہ ہمارے دو جونیئر ریذیڈنٹ کو فیل کر دیا گیا۔ جس کے خلاف ہم نے بھوک ہڑتال کی ہے۔ لیکن ہمیں جیسی معلومات مل رہی ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ جلد ہی ہمارے حق میں فیصلہ سنائے گی۔ لیکن سوال یہ ہے کہ آخر یہ نوبت آئی ہی کیوں؟
مزید پڑھیں:
حکومت کے لیے کسانوں کو روک پانا مشکل ہی نہیں ناممکن
ڈاکٹر کاشف نے مزید بتایا کہ ہمیں امید ہے آج شام تک فیصلہ آجائے گا۔ اگر ہمارے حق میں فیصلہ نہیں آیا تو ہم پھر جنرل باڈی میٹنگ (جی بی ایم) کریں گے، جس میں ہم یہ طے کریں گے کہ بھوک ہڑتال کو جاری رکھیں یا پھر سے نئی تحریک شروع کی جائے۔