ETV Bharat / state

Jk Students Association جے اینڈ کے اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے امت شاہ کو خط لکھا - علیگڑھ اردو نیوز

جے اینڈ کے اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں ہراسانی کو روکنے کے لیے وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھا جس میں اے ایم یو پراکٹر کو تبدیل کرنے پر زور دیا گیا، وقتی انکوائری اور کشمیری طلباء کو ڈرانے دھمکانے والوں پر سخت کارروائی و کشمیری طلباء کو حراساں کرنا بند کیے جانے کا مطالبہ کیا گیا۔ JK Students Association Writes to Amit Shah Against Harassment

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 27, 2022, 10:43 AM IST

علیگڑھ: جے اینڈ کے اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے قومی کنوینر ناصر کہویہامی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وادی کشمیر کے 1400 طلباء علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں انڈرگریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور ریسرچ کورسز میں زیر تعلیم ہیں۔ جموں و کشمیر کے طلباء کو اے ایم یو میں مسلسل غیر مہذب دشمن کلچر (غنڈہ کلچر) کا سامنا ہے۔ وہ اسی دشمنی کے کلچر کا شکار ہو چکے ہیں۔ گزشتہ تین مہینوں کے دوران جموں و کشمیر کے کم از کم سات طلباء پر وحشیانہ حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے (ایک طالب علم کے سر میں چوٹ بھی آئی)۔ اس خوف کو جنم دینے والی ثقافت کے پس منظر میں، جموں و کشمیر کے طلباء خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں جو نفسیاتی طور پر ان کی پڑھائی کو متاثر کر رہا ہے۔ تاہم کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ کشمیری طلبہ پر حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے، ہماری جانب سے فوری مداخلت کی بار بار درخواستوں کے باوجود اسے نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ JK Students Association Writes to Amit Shah Against Harassment

جے اینڈ کے اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن
جے اینڈ کے اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن

انہوں نے کہا کہ کشمیری طلباء کو مسلسل ہراساں کرنے اور ڈرانے دھمکانے کی وجہ سے جموں و کشمیر کے طلباء کو بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے۔ انہیں متعدد بار بے رحمی سے مارا پیٹا گیا جس کی وجہ سے وہ تناؤ کا شکار ہیں۔ اگرچہ ہراساں کرنے کا معاملہ متعلقہ حکام کے سامنے لایا گیا لیکن حکام کی جانب سے طلباء کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے۔ مجرموں کے خلاف کارروائی کے بجائے کشمیری طلباء کو سزا دی جا رہی ہے جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے اینڈ کے اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے کشمیری طلباء پر حملے میں ملوث تمام افراد کی تحقیقات اور فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ وزارت داخلہ نے ماضی میں ایسے واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف 'سخت کارروائی' کرنے کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی تھی۔ تاہم تمام تر مشوروں اور ہدایات کے باوجود ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کہویہامی نے کہا کہ ہمارا اجتماعی مطالبہ ہے کہ کشمیری طلبا پر مسلسل حملوں، دھمکیوں اور ہراساں کرنے کے پیچھے حقائق، حالات اور مذموم عزائم (اگر کوئی ہیں) کا پتہ لگانے کے لیے وقتی انکوائری کرائی جائے۔ زیر التواء انکوائری کے علاوہ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پراکٹر کو کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلباء کے لیے ایک محفوظ اور سازگار ماحول کو یقینی بنانا چاہیے۔ JK Students Association Writes to Amit Shah Against Harassment

جے اینڈ کے اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن
جے اینڈ کے اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن

کہویہامی نے وزیر داخلہ امت شاہ سے درخواست کی کہ وہ ذاتی طور پر اس معاملے کو فوری طور پر دیکھیں اور اس کلچر اور ہراسانی کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔ انہوں نے وزیر داخلہ پر زور دیا کہ وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں کشمیری طلباء کو ہراساں کرنے کے قصوروار پائے جانے والے لوگوں کے خلاف فوجداری کارروائی شروع کریں۔ ہم ان سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ کشمیری طلباء کی فلاح و بہبود اور انہیں مکمل تحفظ کی یقین دہانی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دیں۔ اس طرح وہ علی گڑھ میں تعلیمی ثقافت کو اس کے بہترین مرحلے پر بحال کر سکتے ہیں۔ ہم نے وزیر داخلہ سے مزید درخواست کی کہ وہ جموں و کشمیر کے طلباء کی اس طرح کی شکایات کے ازالے کے لیے پہلے سے تعینات نوڈل افسروں کو حساس بنائیں، تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی تکرار نہ ہو اور جموں و کشمیر کے طلباء کے تعلیمی مفادات کو نقصان نہ پہنچے۔ جے اینڈ کے اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے قومی کنوینر ناصر کہویہامی نے ٹیلی پر بتایا کہ وزیر داخلہ کو ہم نے خط میل، فیکس، ٹویٹ کیا ہے اور کل علیگڑھ کے رکن پارلیمنٹ ستیش گوتم سے ان کی رہائش پر ملاقات بھی کریں گے جس کی اجازت انہوں نے ہمیں دے دی ہے۔ Jk Students Association

یہ بھی پڑھیں : Kashmir Scholar Thrashed in AMU کشمیری طلبہ نے علیگڑھ ضلع انتظامیہ سے سکیورٹی کا مطالبہ کیا

Kashmiri leaders demand legal action AMU incident کشمیری لیڈروں کا اے ایم یو واقعہ پر قانونی کارروائی کا مطالبہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.