ETV Bharat / state

جھانسی: رانی لکشمی بائی سنٹرل زرعی یونیورسٹی کا افتتاح - Rani Lakshmi Bai Central Agricultural University

اترپردیش کے جھانسی کے رانی لکشمی بائی سنٹرل زرعی یونیورسٹی کا وزیراعظم مودی نے افتتاح کیا۔اس تقریب کا اہتمام ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کیا گیا تھا۔ اس کے دوران یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اروند کمار نے کہا کہ ہم بندیل کھنڈ کے کسانوں کی ترقی کے لئے اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔

جھانسی :وزیراعظم مودی نے رانی لکشمی بائی سنٹرل زرعی یونیورسٹی کا افتتاح کیا

author img

By

Published : Aug 29, 2020, 6:59 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز جھانسی میں رانی لکشمی بائی سنٹرل زرعی یونیورسٹی کا افتتاح کیا۔ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ منعقد کی گئی اس تقریب کے دوران جھانسی کے یونیورسٹی کیمپس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اروند کمار، یونیورسٹی کے اساتذہ، طلباء ، جھانسی کے رکن پارلیمان انوراگ شرما اور مقامی عوامی نمائندے اور کسان موجود تھے۔

جھانسی :وزیراعظم مودی نے رانی لکشمی بائی سنٹرل زرعی یونیورسٹی کا افتتاح کیا

مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس پروگرام میں موجود تھے۔ اس کے علاوہ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود تھے۔ پروگرام کے دوران ، وزیر اعظم نے یونیورسٹی کے پانچ طلباء سے بات چیت کی اور انہیں زراعت کے شعبے میں اپنا حصہ دینے کی ترغیب دی۔

وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ یہ یونیورسٹی اس خطے کے کسانوں کی حالت کو تبدیل کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

زراعت یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اروند کمار نے کہا کہ یہ اعزاز کی بات ہے کہ اس یونیورسٹی کی نئی تعمیر شدہ تعلیمی اور انتظامی عمارت کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا۔ یہ یونیورسٹی وزیر اعظم کی پیش کردہ تجاویز پر عملدرآمد کرے گی۔ ہم پانی کی کمی کو دور کریں گے اور مختلف قسم کی فصلوں کی تیاری پر زور دیں گے جو کم پانی میں اچھی فصلیں پیدا کرسکیں گے۔ ہم بندیل کھنڈ کے کسانوں کی ترقی کے لئے اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.