ریاست اتر پردیش کے ضلع جھانسی کے ایس ایس پی ڈی پردیپ کمار کی ہدایت پر پولیس علاقے میں چیکنگ اور گشت کررہی ہے۔
ایس ایس پی کے مطابق سٹی کوتوالی پولیس اور سوات کی ٹیم نے مشترکہ طور پر 15 مارچ کو چیکنگ کی۔ چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل پر سوار تین نوجوانوں کو پولیس نے روکا اور ان کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران پولیس نے ان کے پاس سے چوری اور ڈکیتی کے 36 موبائل فون برآمد کیے۔
پولیس نے تینوں بدمعاشوں کو تھانوں لے آئی جہاں ان سے پوچھ گچھ کی گئی تو بدمعاشوں نے بتایا کہ کبھی دو افراد اور کبھی کبھی تینوں افراد چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شامل رہتے ہیں۔
پولیس نے گرفتار تینوں بدمعاشوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی ہے۔