ETV Bharat / state

جھانسی : مساجد میں پانچ افراد کو نماز تراویح ادا کرنے کی اجازت - مندر میں شادی کی رسومات ادا کرنے کی اجازت طلب کی

ملک بھر میں لاک ڈان جاری ہے ۔ چند دنوں بعد ماہ رمضان المبارک کا آغاز ہونے والا ہے۔ رمضان المبارک میں بھی سماجی فاصلے بنائے رکھنے کی غرض سے ضلع انتظامیہ سمیت علما کرام بھی مسلمانوں سے نماز تراویع اپنے اپنے گھروں میں ادا کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔

پانچ افراد کو نمازتراویح اداکرنے کی اجازت

author img

By

Published : Apr 18, 2020, 10:05 AM IST

اتر پردیش کے شہر جھانسی کے ڈی ایم نے اندرا وایمسی کیمپ ہال میں ضلع انتظامیہ اور مذہبی رہنماوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی ۔ اس میٹنگ اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں مساجد کے اندر پانچ افراد ہی نماز تراویع ادا کریں گے۔ نماز تراویح اداکرنے والوں سے نام، پتہ اور مو بائیل نمبر طلب کی گئی ہے۔ تاکہ انہیں ای پاس جاری کیا جاسکے۔ ضلع انتظامیہ نے شہر کے قاضی سے ان ناموں کی فہرست جلد از جلد جاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔

پانچ افراد کو نمازتراویح اداکرنے کی اجازت
اس میٹنگ میں آچاریہ ہری اوم پاٹھک نے کہا کہ اکشھے تیرتیہ کے موقع پر شادیوں کے رسومات اداکرنے کی اجازت دی جائے۔ اس کے جواب میں ڈی ایم نے کہا کہ مندروں میں شادیوں کے رسومات کی ادائیگی کے وقت صرف پانچ افراد ہی شامل رہیں۔ تا کے سماجی فاصلہ برقرار رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پجاریوں اور کاہنوں کے ناموں کی فہرست بھی جلد ازجلد فراہم کی جائیں تاکہ انہیں بھی ای پاس جاری کئے جائیں۔آریہ سماج کے اشوک سوری نے بھی آریہ سماج کے مندر میں شادی کی رسومات ادا کرنے کی اجازت طلب کی۔ گیانی مہیندر سنگھ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایم نے کہا کہ اردس گرودوارے میں صرف گیانی کریں گے۔ باقی تمام عقیدت مند گھر پر ہی رہیں گے۔ اگر ضرورت ہو تو، پانچ افراد ایک وقت میں سماجی فاصلہ کے پیش نظر گرودوارے میں اردس کرسکیں گے ، لیکن ان کے ناموں کی فہرست بھی دینی ہوگی۔ جب بدھ بھکشو بھھانت نے مندر اور اس کے ارد گرد کے احاطے کو صاف کرنے کی اجازت طلب کی تو ضلعی مجسٹریٹ نے کہا کہ صرف پانچ افراد سماجی فاصلہ کا لحاظ کر تے ہوئے آسکتے ہیں۔ ڈی ایم نے کمیٹی کے نائب صدر ڈاکٹر نیتی شاستری کو ہدایت کی کہ وہ تمام مذہبی رہنماؤں اور اراکین کے نام ای پاس لنک کے ذریعے فراہم کریں۔ اس موقع پر مفتی صابر قاسمی ، محمد ہاشم ، فادر سدانند ، فادر سہائی ناتھن موجود تھے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.