ETV Bharat / state

لکھنؤ: کار سوار بدمعاشوں نے جیولرس کو گولی ماری - Car riding miscreants shot bullion merchant

لکھنو میں صرافہ جیولرس کے مالک ابھیشیک کیسروانی کو کار سوار بدمعاشوں نے گولی ماردی، کیسروانی کو ٹراما سینٹر میں داخل کیا گیا ہے۔

لکھنئو: کار سوار بدمعاشوں نے جیویلیرس کو گولی ماری

author img

By

Published : Nov 12, 2020, 8:34 AM IST

ضلع کے وکاس نگر تھانہ علاقے کے رنگ روڈ پر بدری صرافہ جیولرس کے مالک ابھیشیک کیسروانی کو کار سوار بدمعاشوں نے لوٹ میں ناکام ہونے پر گولی ماری دی۔

زخمی ابھیشیک کیسروانی کو ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں ان کا علاج جاری ہے، ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

اس واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ڈی سی پی اوتری سمیت جوائنٹ کمشنر کرائم ٹراما سینٹر پہنچے۔

لکھنئو: کار سوار بدمعاشوں نے جیویلیرس کو گولی ماری

پولیس موقع پر پہنچ کر سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے بدمعاشوں کا پتہ لگانے میں مصروف ہیں، وہیں حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ابھیشیک کیسروانی کی وکاس نگر میں بدری جیویلرس نام کی دکان ہے، اور وہ کلیانپور کے رہنے والے ہیں، بدھ کو دیر رات وہ دکان بند کرکے اپنے گھر کی کار سے جارہے تھے، اسی دوران کار سوار بدمعاشوں نے انہیں روک لیا، کار میں ابھیشیک کی اہلیہ بھی موجود تھی۔

بدمعاشوں نے پہلے لوٹ کی غرض سے کار کا شیشہ اتروانے کی کوشش کی، ناکام ہونے پر انہوں نے کار کے شیشہ سے طمنچہ لگا کر فائرنگ کردی، گولی ابھیشیک کیسروانی کے کاندھے پرلگی۔ بدمعاش وہاں سے فرار ہوگئے۔کیسروانی کی اہلیہ ان اس کی اطلاع پولیس کو دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.