ETV Bharat / state

Jayant Chaudhary Meets Azam Khan Family: جینت چودھری کی اعظم خاں کے اہل خانہ سے ملاقات

author img

By

Published : Apr 20, 2022, 8:00 PM IST

جینت چودھری نے آج رامپور میں اعظم خان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور حال چال جانا، تقریباً گھنٹے بھر چلی اس ملاقات کے کئی سیاسی معنے نکالے جا رہے ہیں۔ Jayant Chaudhary Meets Azam Khan Family

جینت چودھری کا اعظم خاں کے اہل خانہ سے ملاقات

رامپور: راشٹریہ لوک دل کے قومی سربراہ جینت چودھری نے آج رامپور پہنچ کر اعظم خان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ سماجوادی پارٹی سے ناراض چل رہے اعظم خاں کے اہل خانہ سے جینت چودھری کی اس ملاقات کے کئی سیاسی معنے نکالے جا رہے ہیں۔

اسمبلی انتخابات کے بعد راشٹریہ لوک دل کے قومی صدر جینت چودھری آج پہلی مرتبہ رامپور پہنچے تھے جہاں انہوں نے سب سے پہلے اعظم خاں کی رہائش گاہ پہنچ کر اعظم خاں کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ اور بیٹے ممبر اسمبلی عبداللہ اعظم سے ملاقات کی اور حال چال جانا، تقریباً ایک گھنٹے تک چلی اس ملاقات کے کئی سیاسی معنے نکالے جارہے ہیں۔

اعظم خان کے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد جینت چودھری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے یوگی حکومت کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ یوگی حکومت کے بلڈوزر سے متعلق جینت چودھری نے کہا کہ یہ غیر قانونی اور غیر آئینی عمل ہے۔ اس کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مجرم ہے تو اس پر سسٹم کے ذریعے کارروائی ہونی چاہئے۔ Jayant Chaudhary criticizes UP government

ویڈیو

جینت چودھری نے کہا کہ رامپور میں خصوصی طور سے جو لکھیم پور کھیری کے اہم گواہ تھے ہردیپ، ان کے ساتھ بدسلوکی، مارپیٹ ہوئی ہے میں ان سے اور ان کے اہل خانہ سے ملنے آیا ہوں۔ اور اعظم خاں کافی سینئر لیڈر ہیں، اس خاندان سے میرے خاندان کے تین پشتوں کا تعلق ہیں۔ Jayant Chaudhary criticizes UP government

مزید پڑھیں:

اعظم خاں کے حامیوں میں اکھلیش یادو کے خلاف ناراضگیوں پر جینت چودھری نے کہا کہ 'جمہوریت میں یہ سب ہوتا ہے۔ مختلف رائے ہوتی ہیں۔ ایک پارٹی میں مختلف خیالات ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اتنا ہی کہوں گا کہ میرے جذبات اس خاندان کے ساتھ ہے چودھری اجیت سنگھ جی اعظم خاں کی بہت عزت کرتے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.