کانگریس پارٹی نے ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو jawaharlal nehru کی 57 ویں برسی کے موقع پر پھولوں سے خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر کانگریس کے سینئر رہنما ڈاکٹر مہندی حسن نے کہا کہ پنڈت جواہر لعل نہرو نے کہا تھا کہ اگر معاشرے کی سرمایہ دارانہ طاقتوں کو بے قابو چھوڑ دیا گیا تو یہ طاقتیں امیر کو امیر اور غریب کو غریب تر کرکے چھوڑے گی۔ یہ الفاظ موجودہ منظر نامے پر بالکل فٹ ہیں۔ بی جے پی حکومت اپنے سرمایہ دارانہ دوستوں کو بے قابو چھوڑکر یہی غلطی کر رہی ہے۔
ڈاکٹر مہندی حسن نے مزید کہا کہ آج ملک میں ایمس جیسے مشہور ہسپتال پنڈت جواہر لعل کا تحفہ ہے۔ ملک میں یونیورسٹی، زراعت یونی ورسٹی سمیت ملک کی سبھی بڑی کمپنیاں اُنہیں کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ جس کی وجہ سے غلامی سے آزاد، بھارت ترقی کی راہ پر تیز رفتار سے دوڑنے کے قابل بنا۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی اگر ملک کو پنڈت جواہر لعل نہرو جیسا وزیر اعظم مل جائے تو آج بھی یہ ملک بہت آگے جا سکتا ہے۔ ایک زمانے میں جب بھارت کو سونے کی چڑیا کہا جاتا تھا، لیکن موجودہ مرکزی حکومت نے اسے مٹی کے کھلونے سے بھی بدتر بنا دیا ہے۔
مزید پڑھیں:
jawaharlal nehru death anniversary: جدید بھارت کے معمار جواہر لعل نہرو
موجودہ بی جے پی حکومت ہوا میں بات کرتی ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ حکومت، لوگوں کو سانس لینے کے لیے ہوا یعنی آکسیجن بھی مہیا نہیں کرا پائی۔ اس موقع پر خاص طور سے حاجی اسلام ببّو، تارا چند چودھری، جنید حسین ایڈووکیٹ، سلمان قریشی، پاکیزہ خان سمیت تقریباً ایک درجن عہدے داران نے شرکت کی۔