ETV Bharat / state

جاوید اختر نے منور رانا کے جنازہ میں کی شرکت، کہا، منور رانا نے شاعری کو ایک نئی پہچان دی - Lyricist Javed Akhtar on Munawwar

Javed Akhtar Pay Homage To Munawwar Rana بالی وڈ کے معروف نغمہ نگار جاوید اختر نے منور رانا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایک عظیم شاعر تھے ۔ منور رانا نے ہندوستان میں شاعری کو ایک نئی پہچان دی ۔ان کے انتقال کی خبر سے صدمہ پہنچا

جاوید اختر نے شاعر منور رانا کو کندھا دے کر خراج عقیدت پیش کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 15, 2024, 2:28 PM IST

Updated : Jan 15, 2024, 3:13 PM IST

جاوید اختر نے شاعر منور رانا کو کندھا دے کر خراج عقیدت پیش کیا

لکھنو: معروف شاعر منور رانا کا گزشتہ شب انتقال ہو گیا جس پر اردو حلقے میں سوگ کی لہر ہے منور رانا کے رہائش گاہ پر بالی وڈ کے معروف نغمہ نگار جاوید اختر خراج عقیدت پیش کرنے پہنچے اور ان کے جسد خاکی کو کندھا بھی دیا۔

اس دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اردو شاعری کا ایک عظیم ستون ڈھہہ گیا ہے اور اردو شاعری کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ان کے معاصر شعراء بھی دنیا سے رخصت ہو چکے راحت اندوری، ملک زادہ منظور، کیفی اعظمی جس سے اردو زبان و ادب کا بڑا خسارہ ہوا ہے۔

انہوں نے ماں پر جس خوبصورتی سے اشعار لکھے ہیں وہ رہتی دنیا تک یاد کی جائے گی شہرت تو بہت شاعروں کو ملی لیکن ماں جیسے مقدس رشتوں کو شاعری کسی نے نہیں پرویا۔

یہ بھی پڑھیں:اردو کے معروف شاعر منور رانا 71 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

انہوں نے کہا کہ جس طریقے منور رانا نے ماں کے رشتے کو شاعری میں پرویا ہے وہ ناقابل بیان ہے انہوں نے کہا کہ وہ اگرچہ ایک بڑے نثر نگار تھے اردو زبان و ادب میں بڑا قد تھا لیکن ہمیشہ ایک بڑے شاعر کے طور پر یاد کیے جائیں گے مشاعروں کی دنیا کے بے تاج بادشاہ تھے ان کی شاعری اور نثر نگاری رہتی دنیا تک یاد کی جائے گی۔

Last Updated : Jan 15, 2024, 3:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.