ETV Bharat / state

Alleged Encounter in Jaunpur: پولیس مڈھ بھیڑمیں دو شاطر لٹیرے گرفتار - جونپور میں دو چوروں کو زخمی حالت میں پکڑا گیا

جونپور میں پولیس نے ایک مبینہ انکاؤنٹر میں دو بدمعاشوں کو پیر میں گولی مار کر گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزمین کے قبضے سے ایک پستول، ایک زندہ کارتوس، ایک کھوکھا کارتوس، ایک طمنچہ 315 بور، ایک زندہ کارتوس، ایک کھوکھا کارتوس، واردات میں استعمال کی گئی موٹر سائیکل اور لوٹے گئے سونے چاندی کے زیورات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Police Arrested Two Robbers

پولیس مڈھ بھیڑمیں دو شاطر لٹیرے گرفتار
پولیس مڈھ بھیڑمیں دو شاطر لٹیرے گرفتار
author img

By

Published : Feb 20, 2023, 3:10 PM IST

جونپور: اترپردیش کے ضلع جونپور کے مچھلی شہر علاقے میں پولیس کے اسپیشل آپریش گروپ (ایس او جی) اور سرویلانس کی مشترکہ ٹیم نے ایک مبینہ انکاؤنٹر میں لوٹ پاٹ کے معاملے میں دو ملزمین کو پیر میں گولی مار کر زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزمین کے قبضے سے ایک پستول، ایک زندہ کارتوس، ایک کھوکھا کارتوس، ایک طمنچہ 315 بور، ایک زندہ کارتوس، ایک کھوکھا کارتوس، واردات میں استعمال کی گئی موٹر سائیکل اور لوٹے گئےسونے چاندی کے زیورات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اڈیشنل ایس پی دیہات شیلندر کمار سنگھ نے پیر کو بتایا کہ گذشتہ رات مخبر سے اطلاع ملی کی کہ 16 فروری کو ماڈل اسکول کے نزدیک لوٹ کی واردات کو انجام دینے والے مطلوب تین لٹیرے ایک موٹر سائیکل پر قاضی حد کی طرف سے سہجنی کی جانب کسی واردات کو انجام دینے کی نیت سے آرہے ہیں۔

مزید پڑھیں:Idols Vandalises in Aligarh Temple مندر میں مورتیاں توڑنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

خفیہ اطلاع پر پولیس ٹیم نے سہجنی گاؤں کے آگے گھیرا بندی کی اور موٹر سائیکل کے نزدیک آنے پر روکنے کی کوشش کیا، لیکن بدمعاش تیزی سے موٹر سائیکل کو نکالتے ہوئے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔ پولیس نے ان کا تعاقب کیا۔ تقریبا 200 میٹر جاتے جاتے موٹر سائیکل سوار گر گئے اور پولیس ٹیم کو جان سے مارنے کی نیت سے دو فائر کئے جس سے ایک گولی انچارج انسپکٹر نیوڑھیا کے بلیٹ پروف جیکٹ میں داہنی طرف سینے میں لگی اور ایک گولی انچارج انسپکٹر مچھلی شہر کے بازو سے نکل گئی۔ پولیس ٹیم کے ذریعہ بدمعاشوں کاتعاقب کیا گیا۔ دفاع میں پولیس کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں بدمعاش زخمی ہوکر گر گئے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی بدمعاشوں کی شناخت منگیش یادو اور راہل یادو کے طور پر کی گئی ہے جبکہ ان کا ایک ساتھی رنجیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ زخمی بدمعاشوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہ

یواین آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.