ETV Bharat / state

جونپور: جشنِ معراج النبیؐ کے موقع پر نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد - جونپور ای ٹی وی بھارت خبر

اتر پردیش کے ضلع جونپور میں جشنِ معراج النبی کے موقع پر مرکزی سیرت کمیٹی کی جانب سے مرحوم حاجی افضال احمد سابق رکنِ اسمبلی کی یاد میں شاہی اٹالہ مسجد کے پیچھے ایک نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت شاعر اکرم جونپوری نے کی۔

نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد
نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد
author img

By

Published : Mar 11, 2021, 5:55 PM IST

جشنِ معراج النبی کے موقع پر ضلع جونپور میں بڑے ہی شان و شوکت کے ساتھ جشنِ معراج النبی و جلوس مدح صحابہ اپنے روایتی انداز میں منایا جاتا تھا ۔ اس موقع پر شہر کو دلہن کی طرح سجایا جاتا تھا۔

اس جلوس میں شہر بھر کے نعت خواں انجمن و فن سپہ گری کے اکھاڑے شامل ہوتے تھے۔ مگر رواں برس کورونا وائرس کے باعث انتظامیہ کی جانب سے جلوس پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ صرف متعین مقام اور وقت پر جلسہ کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

اس لئے انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ کورونا وائرس کی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے محض نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ضلع کے ممتاز شعرا نے شرکت کی اور سامعین کو محظوظ کیا۔

نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد

چند منتخب اشعار قارئین کے لیے پیش خدمت ہے۔
قرب خدا کا مظہر قرب محمدی ہے
کوئی اگر نہ سمجھے یہ بات دوسری ہے
کیوں فجر کی اذاں کو سن کر سو رہے ہو
نادانوں اٹھ بھی جاؤ قسمت جگا رہی ہے
اکرم جونپوری

چشمِ حیرت سے نہ کیوں طائر سدرہ دیکھے
عرش اعظم پہ خدا جب تیرا رستہ دیکھے
یہ شرف کس کو ملا رحمت عالم کے سوا
کعبہ قوسین سے جو جلوہء مولا دیکھے
افضل الہ آبادی

آقا نے جب بنائی محبت کی کائنات
گوشہ نشین ہو گئی نفرت کی کائنات
دنیا میں جو رہوگے محمد سے دور دور
دیکھو گے کیسے ان کی شفاعت کی کائنات

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر ظفر مسعود نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے انتظامیہ کی جانب سے جلسہ و جلوس کی اجازت نہیں ملی ہے۔ اس لئے جشنِ معراج النبی کے موقع پر ہونے والے تمام جلسہ و جلوس کو منسوخ کر دیا گیا ہے صرف کیمپس پروگرام کی اجازت انتظامیہ کی جانب سے دی گئی تھی اس لئے مرحوم حاجی افضال احمد کی یاد میں اس نعتیہ مشاعرے کا انعقاد کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جشنِ معراج النبی منا نے کی وجہ یہ ہے کہ اسی شب کو سرور کائنات حضور صلی اللہ علیہ وسلم معراج پر تشریف لے گئے تھے ۔اسی خوشی میں جشنِ معراج النبی کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.