ETV Bharat / state

جونپور: کینسل چیک سے 95 ہزارروپے نکال لیے گئے - جونپور ای ٹی وی بھارت خبر

ریاست اتر پردیش کے شہر جونپور میں ضلع مجسٹریٹ کے دفتر کے سامنے واقع ایکسز بینک سے ایک تاجر رہنما کو دھوکہ دے کر مذکورہ بینک سے 95 ہزار 500 روپے منسوخ شدہ چیک کے ذریعہ نکالنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

کاروباری رہنما کے ساتھ دھوکا
کاروباری رہنما کے ساتھ دھوکا
author img

By

Published : Jan 23, 2021, 4:32 PM IST

Updated : Jan 23, 2021, 7:14 PM IST

ضلع بنارس کی ٹاٹا کیپیٹل فائننس نامی کمپنی کے رکن نے جونپور کے تاجررہنما صدام حسین کو لون دینے کی غرض سے 20 جنوری کو ان کے دکان پر آیا تھا۔

جہاں لون کی کاروائی مکمل کرنے کے لئے اس شخص نے تاجر رہنما سے چند ضروری کاغذات کا مطالبہ کیا اور ساتھ ہی ایک کینسل (منسوخ شدہ) چیک بھی مع دستخط کے طلب کیا ۔ جسے ہی انہوں نے اس شخص کو کینسل چیک اور دستاویز مہیا کرا دیا - اس کے بعد 21 جنوری کو منسوخ شدہ چیک کے ذریعے کھاتے سے جعلسازی کرکے اس شخص نے کھاتے سے 95 ہزار 500 روپے نکال لیا۔

میسج کے ذریعہ سے معلومات حاصل ہونے کے بعد تاجر نے بینک سے رابطہ کیا تو پوری حقیقت سامنے آئی۔

کاروباری رہنما کے ساتھ دھوکا

میڈیا سے بات کرتے ہوے 'ویاپار منڈل کلیان سمیتی' کے ریاستی نائب صدر صدام حسین نے بتایا کہ دو دن قبل ایک شخص کمپنی سے لون دینے کے تعلق سے آیا تھا جس پر انہوں نے ایک منسوخ شدہ چیک بھی دیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ منسوخ شدہ چیک سے کل ہمارے کھاتے سے 95 ہزار 500 روپیہ کا ٹرانزیکشن ہوا ہے۔

متاثرہ شخص نے بینک پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام بینک کی ملی بھگت کی وجہ سے عمل میں آیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ یہ چاہتے ہیں کہ پولیس ان کی مدد کرے اور ٹرانزکشن شدہ پیسے واپس دلوائے۔

اب کاروباری رہنما صدام حسین مدد و انصاف کی آس میں انتظامیہ و بینک کا چکر کاٹ رہے ہیں۔

وہیں اس خبر سے کاروباریوں میں کافی غم و غصہ کا ماحول ہے۔

Last Updated : Jan 23, 2021, 7:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.